Articles

مشترکات ِ

In Uncategorized on اگست 24, 2009 by ابو سعد Tagged:

اصل فنکار تو سیاست دان ہوتے ہیں۔ اب دیکھیے نا گیلانی نے قومی اسمبلی میں ن لیگیوں کی آنکھوں میں مرچی پھینکنے کا بعد اس کی شدت میں کمی لانے کے لیے ’’مشترکات‘‘ پر مبنی کا ایک بیان داغا۔ میاں صاحب کی ناراضی ان کو اچھی نہیں لگی۔ ناراضی تو ان کو امریکا کی بھی اچھی نہیں لگی تھی جس نے بظاہر تو کہہ دیا تھا کہ جنرل پرویز کا معاملہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے لیکن پرانے دوست کے ٹرائل کی خبریں سن کر باخبر لوگوں کے مطابق اس نے اسلام آباد والوں کی خبر لی تھی۔ باخبر دوست کہتے ہیں کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے قائدین سے ’’وائسرائے پاکستان ‘‘ ہالبروک کی ملاقات کا مقصد جہاں اسلام اآباد میں امریکی چھاونی پر’’پیر صاحب ‘‘کی رضامندی کا حصول تھا وہیں مشرف کو بچانے کے ممکنہ حل پر بھی غور ہوا تھا۔ اور پھر قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ کوئی چھپی بات نہیں۔بات مشترکات کی چلی تو گیلانی صاحب نے فرمایا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قائدین میں کئی مشترکات ہیں۔ فرمایا دنوں نے جلاوطنی اور جیلیں کاٹیں اور مشکلات برداشت کیے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایک قدر یہ بھی مشترک ہے کہ دونوں کو عوام نے برداشت کیا۔ پارلمنٹ کے باہر کسی پارٹی ایجنٹ قرار دیے جانے کی ڈر سے ہم ہر گز یہ نہیں کہیں گے کہ دنوں نے ملک کو لوٹا‘ دونوں نے امریکی کی وفاداری کی اور اب بھی اسی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہم یہ بھی نہیں کہیں گے کہ دونوں عوام کو بے وقوف بناتے رہے ہیں اور دونوں دراصل جمہوری آمر ہیں۔ہم کچھ نہیں کہہ رہے ہیں بھئی آپ ہی بتائیں کہ دنوں جماعتوں کے قائدین میں کیا قدریں مشترک ہیں؟

One Response to “مشترکات ِ”

  1. بلاگ شروع کرنے پر مبارک قبول کیجیے۔ کامیاب بلاگنگ کیلیے آپ ہمارے مشوروں پر غور کیجیے گا۔ سب سے اہم "جہد مسلسل” ہے یعنی کام شروع کیا ہے تو اسے انجام تک پہنچا کر دم لیجیے گا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: