Archive for ستمبر 10th, 2009

Articles

میڈیا میں مبشر لقمان کی احمدیہ تحریک اور نذیر ناجی

In Uncategorized on ستمبر 10, 2009 منجانب ابو سعد

یوٹیوب بھی کیا چیز ہے یہ گڑھے مردے بلکہ بدبودار مردے اکھاڑنے کا کام اچھا کررہی۔ ہم الطاف حسین سے مبشر لقمان کا انٹرویو سن رہے تھے کہ اس نے مزید ایسی ویڈیوز کو سماعت اور بصارت کے لیے پیش کردیا جس میں مبشر لقمان صاحب کی کوشش یہی ہے کہ مذکورہ قادیانیوں کو کسی طرح مسلمان قرار دلوادیں۔ ان ویڈیوز میں محمد علی درانی کے انٹرویوز کے علاوہ کالم نگار المروف "گالم گلوچ” نذیر ناجی کا بھی انٹرویو شامل ہیں۔ مبشر لقمان کی طرف سے بار بار احمدیوں کے "حقوق” کے لیے آواز اُٹھانا، ان کی "مظلومیت” کا رونا رونااور ان کو کسی طرح مسلمان قرار دلوانا تو اس لیے باعث حیرت نہیں کیوں کہ یہ ان کا مذہب ہے اور اپنے مذہب کو بہتر ثابت کرنا ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے۔ لیکن نذیر ناجی کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اگر ڈاکٹر عبدالسلام نے نوبل انعام حاصل کیا ہے تو ایک غیر مسلم قلیت سے تعلق رکھنے والے اس پاکستانی کے لیے اس اعزاز کو کون نہیں سراہتا لیکن آپ ان کو مسلمان قرار دے کر کیا ثابت کرنا چاہتے۔ ایک لبرل مسلمان یا پھر یہ آپ کا مسلک ہے جس کا تاحال آپ نے اقرار نہیں کیا یا پھر کچھ اور ۔ میں نذیر ناجی کے انٹرویو کو ٹرانسکرائب نہیں کررہا تاکہ آپ خود سماعت فرمائیں وہ سب کچھ جو نذیر ناجی صاحب فرما رہے ہیں۔ نذیر ناجی صاحب کا اگر اپنا موقف دینا چاہیے تو یہ تلخابہ کے نام سے یہ ڈسکشن فورم ان کو خوش آمدید کہے گا۔ اسی طرح مبشر لقمان صاحب کا موقف بھی شائع کیا جائے گا۔  یہاں ایک اور سوال یہ بھی اُٹھتا ہے کہ ہر متنازعہ اینکر پرسن "نیوزون” سے ہی فلائٹ کیوں پکڑتا ہے ? اس بارے میں طاہر علی خان صاحب کو سوچنا چاہیے۔

یہاں یہ وضاحت پیش کروں کہ پوری دنیا کے سامنے احمدیوں کو مظلوم ثابت کیا جاتا ہے اوراس میں اس قدر مبالغہ آمیزی سے کام لیا جاتا ہے کہ ایک سادہ لوح مسلمان کو ان پر ترس آنے لگتا ہے حالانکہ ان بدمعاشوں کی پاکستان کے خلاف سازشوں کی تفصیل اتنی خوفناک ہے کہ بندہ پریشان ہوجائے۔ اس وقت بیورکریسی اور فوج سے لے کر پولیس اور یونیورسٹی پروفیسر تک کون کون سا شعبہ ہے جہاں قادیانی نہیں ہیں۔ لیکن ان کے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔ اور پھر عبدالسلام کی پزیرانی نہ ہونے کا واویلہ مچانے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اگر انہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے تو ان کو اقلیت ہونے کے مواقع فراہم تھے اس لیے یہ ممکن ہوسکا کہ وہ نوبل انعام حاصل کرسکے۔ لیکن اگر کوئی مملکت خداداد پاکستان کے مسلمان میں ایک خودساختہ مذہب کی تبلیغ کرے گا تو اس کا نہ دین اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی آئین پاکستان۔ الطاف حسین یا نذیر ناجی شوق سے اپنی عاقبت خراب  کرکے ان کو تبلیغ دینے کی اجازت دیتے رہے۔

مبشر لقمان : نذیر ناجی

 

 مبشر لقمان: محمدعلی درانی