ہم اُردو میں کہتے ہیں کہ ’’فلاں کو بہت جوتے پڑرہے ہیں۔‘‘ جوتے کی مار اگر چہ مار ہی ہوتی ہے لیکن جوتا پڑنے کا
وہ مطلب نہیں ہے جو معنی کسی کو مارنے یا پیٹنے کے ہیں۔ مارا تو مسلمانوں کو جارہا ہے ۔ جو امریکا صلیبی جنگ کا اعلان کرکے مسلمان ممالک پر جارحیت کا مرتک ہوا تھا اس نے ایک ایک کرکے مسلمانوں کو مارنا شروع کردیا۔ انفارمشن کلیئرنگ ہاوس نامی ویب سائٹ جس کا دعویٰ ہے کہ یہاں ہر وہ خبر بھی ملتی ہے اور بی بی سی اور سی این این پر نہیں ملتی،کہ عراق پر امریکی جارحیت کے بعد سے ۱۳۳۹۷۷۱عراقیوں کا قتل کیا جاچکا ہے، اس کے لیے امریکا کو ۴،۶۶۷ امریکی فوجیوں سے ہاتھ دھوجانا پڑا ہے ، مارے جانے والے دیگر اتحادی افواج کی تعداد ۱۱۴۶ ہے۔ افغانستان کے اعداد وشمار میرے سامنے نہیں ہیں۔ امریکا چن چن کر مسلمانوں کو مار ہی تو رہا ہے۔ لیکن اب امریکیوں کو جوتے پڑنا شروع ہوگئے ہیں تبھی تو انہوں نے افغانستان سے امریکی جنگ پاکستان کی طرف منقتل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن
-

-
کلفرڈ ڈی۔ مے
کلفرڈ ڈی۔ مے
امریکی یا تو شاید حسین حقانی نامی غدار کو دیکھتے ہیں یا پھر ہمارے سیاست دانوں اور فوج کے سربراہوں سے واقف ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ پاکستانی عوام امریکیوں پر مرتے ہیں۔ لیکن کل جامعہ کراچی کے شبعہ بین الاقوامی تعلقات کے طالب علم محمد حسین نے امریکیوں کو ایک اور حقیقت سے روشناس کرایا۔ وہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے عوام جارح، ظالم اور دہشت گرد امریکا کے چہرے کو دیکھ چکے ہیں اور ان کو ہر گز امریکا سے کوئی محبت نہیں۔ ایک خبر کے مطابق’’ جامعہ کراچی کے طالبعلم نے امریکی اسکالر کو جوتا دے مارا‘‘ اگر میں مذکورہ ٹی وی چینل ’’آج ‘‘ کا کاپی ایڈیٹر ہوتا تو میں اس کی سرخی کچھ یوں جماتا’’ جامعہ کراچی کے طالب علم نے جارحیت کے نمائندہ کے منہ پر جوتا دے مارا‘‘ خیر اس بحث کو چھوڑیے ،خبر کی تفصیل پڑھیے؛
کراچی: ملکوں کو غلام بنانے اور وسائل پر قبضے کی امریکی جنگ کے خلاف جس نفرت کا آغاز بغداد سے ہوا تھا آج اس کا اظہار جامعہ کراچی میں ایک بار پھر اس وقت ہوا جب ایک امریکی اسکالر کلفرڈ مے کو ایک طالبعلم کے جوتے نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ امریکا کے سابق صدر بش کو جوتا کیا پڑا کہ اب تودنیا بھر کی اہم شخصیات سر بچانے کی فکر میں رہتی ہیں کہ نجانے کب جوتے کے ذریعے عوامی نفرت کا اظہار ہو جائے۔یہی کچھ ہوا پچھلے دنوں استنبول کے دورہ پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کے ساتھ جو یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ایک طالبعلم صحافی نے اپنا سفید جوتا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرکو دے مارا ۔بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ ، اپوزیشن لیڈر ایل کے ایڈوانی اور وزیر داخلہ چدم برم بھی جوتے کھانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اور اب یہی واقعہ دہرایا گیا ہے جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں، جہاں دوران لیکچر امریکی اسکالر کلفرڈ مے بھی جوتے کا شکار ہو گئے ۔امریکی اسکالر آئی ایس او کے محمد حسین کو ان کے سوال پر مطمئن نہیں کر سکے تو طالب علم نے امریکی اسکالر کو اچانک جوتا دے مارا جس سے وہ جھک کر بچ نکلے۔ واقعے کے بعد ہال میں سنا ٹا چھاگیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ لیکچر سے پہلے محمد حسین کا تعارف ایک بہترین طالب علم کے طور پر کرایا گیا تھا۔

دی نیشن کے مطابق؛ پروگرام یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد کیا گیا تھا جبکہ اکثر اساتذہ مذکورہ اسلام دشمن جرنلسٹ کو مدعو کرنے پر ناراض تھے اور پروگرام میں شریک نہیں ہوئے۔
دی نیوز کے مطابق؛ صحافی جس کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا (جارج اور شیطان) جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں پارٹی کا سرگرم رکن رہ چکا ہے۔
امریکی اسکالر کے روئیے نےجوتا مارنے پرمجبور کیا، طالبعلم
طالب علم کا کہنا ہے کہ امریکی اسکالر کے رویے نے اس کو ایسا کرنے پر مجبور کردیا۔محمد حسین
نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی حمایت اور تضحیک آمیز روئیے نے اسے جوتا مارنے پر مجبور کیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات چیت میں جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طالبعلم محمد حسین نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینک فاوٴنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسییز کے سربراہ کلفورڈیمے نے مسلمانوں کو انتہا پسند اور ایران کے اسلامی انقلاب کو بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کی جڑ قرار دیا۔ طالبعلم کا کہنا تھا کہ اس کے سوالوں پر کلفورڈ نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جس کے جواب میں اس نے کلفورڈ کو جو تا دے مارا۔ محمد حسین نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کے اقدام کو محب وطن پاکستانی کے امریکیوں کیخلاف جذبات سمجھیں اوراسے مزید تعلیم حاصل کرنے دیں۔محمد حسین نے کہا ہے کہ اسے اپنی جان کا خطرہ ہے کیونکہ اس واقعہ کے بعد کچھ عناصر اسے نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی اسکالر کے روئیے نےجوتا مارنے پرمجبور کیا، طالبعلم
طالب علم کا کہنا ہے کہ امریکی اسکالر کے رویے نے اس کو ایسا کرنے پر مجبور کردیا۔محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی حمایت اور تضحیک آمیز روئیے نے اسے جوتا مارنے پر مجبور کیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات چیت میں جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طالبعلم محمد حسین نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینک فاوٴنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسییز کے سربراہ کلفورڈیمے نے مسلمانوں کو انتہا پسند اور ایران کے اسلامی انقلاب کو بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کی جڑ قرار دیا۔ طالبعلم کا کہنا تھا کہ اس کے سوالوں پر کلفورڈ نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جس کے جواب میں اس نے کلفورڈ کو جو تا دے مارا۔ محمد حسین نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کے اقدام کو محب وطن پاکستانی کے امریکیوں کیخلاف جذبات سمجھیں اوراسے مزید تعلیم حاصل کرنے دیں۔محمد حسین نے کہا ہے کہ اسے اپنی جان کا خطرہ ہے کیونکہ اس واقعہ کے بعد کچھ عناصر اسے نشانہ بنا سکتے ہیں۔