Articles

وہ اکتاہٹ ہمیں فوجی حکومت میں نہیں ہوتی

In پاکستان on نومبر 5, 2009 by ابو سعد Tagged:

انور شعور نے آج کیا قطعہ کہا ہے۔

عوامی دور میں فورا دمادم ہونے لگتی ہے

کسی آمر کی من موجی حکومت میں نہیں ہوتی

ہوا کرتی ہے جمہوری حکومت میں جو اکتاہٹ

وہ اکتاہٹ ہمیں فوجی حکومت میں نہیں ہوتی

بات وزنی ہے۔ شاید یہ بہت ساروں کی دل کی بات ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب میں زرداری ، رحمن ملک(ڈکیت) اور حسین حقانی ( نہ کہ پیپلز پارٹی ) کی حکومت سے سخت اکتا چکا ہوں  یہ سمجھتا ہوں کہ جنرل پرویز میراثی و طبلچی کی فوجی حکومت پاکستان کی بری حکومتوں میں سے ایک بلکہ سب سے بری حکومت تھی۔ فوج کا سیاسی کردار انتہائی بے ہودہ اور کالا ہے کہ اس کا سوچ کر بھی روح کانپ جاتی ہے۔ لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ موجود حکومت کی امریکا نوازی اور کرپشن کو دیکھتے ہوئے خوش ہوا جائے؟

6 Responses to “وہ اکتاہٹ ہمیں فوجی حکومت میں نہیں ہوتی”

  1. Ha Ha Ha

  2. بات تو واقعی دل پر لگتی ہے شاید یہی وجہ رہی کہ پرویز مشرف کو بہت سے لوگوں نے شروع شروع میں خوش آمدید کہا۔

    لیکن اگر جمھوری حکومتوں کو بھی پاکستان کی شروعات سے اب تک پنپنے کا موقع ملتا تو شاید یہ بھی عوامی انتخاب کی چھلنی میں بار بار چھن کر بہتر ہو جاتیں۔

    چونکہ ایسا نہیں ہوا سو یہ بات ابھی تک قیاس ہی کے زمرے میں آتی ہے۔

  3. suna hai kyani k munh main pani aaraha hai, zardari jaisa corrupt bhi in generals sai behtar hai kai in say koi hisaab nahin lai sakta even after retirtement

  4. ہم آپ سے متفق ہیں جمہوری حکومت فوجی حکومت سے بہت بہتر ہوتی ہے۔

  5. فوجی حکومت میں‌کسی کی سنی ہی نہیں‌جاتی۔
    روز کوئی نہ کوئی فارمولہ (جیسا کہ مائنس ون)‌سامنے آتا رہتا ہے۔ ٹی وی پر اینکر پرسنز بھی گرجتے برستے رہتے ہیں۔ بم دھماکے بھی ہو رہے ہیں۔ اکتاہٹ ہونی تو نہیں‌چاہیے ویسے۔

  6. جی ہاں جمہوریت میں کچھ لوگ لوٹتے ہیں عوام کے مینڈیٹ پر جبکے آمریت میں ایک شخص لوٹتا ہے غیروں کے مینڈیٹ پر

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: