Articles

کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں

In پاکستان on دسمبر 16, 2009 by ابو سعد Tagged: , ,

  بزرگ صحافی عباس اطہر نے اپنے اس کالم میں زرداری کا مقدمہ لڑا ہے یا پھر کچھ لوگوں کو آئینہ دکھایا ہے۔ یہ دونوں باتیں ہوسکتی ہیں تاہم مجھے اس مضمون کا یہ نکتہ بے حد پسند آیا کہ جن لوگوں نے آصف زرداری کو عہدہ صدارت پر بھاری مینڈیٹ سے براجمان کرایا وہ کونسا منہ لے کر آج ان کے خلاف صف آرا ’’فوج‘‘ کے صف اول کے سپاہی بن رہے ہیں ؟ اس کالم میں جہاں ناپسندیدہ سینیٹر سیف الرحمان کا کچا چٹھا کھول دیا گیا ہے وہاں ان لوگوں کو بھی کچھ یاد دلایا گیا ہے جو آصف زرداری کے صدر بننے کو تاریخی قرار دے رہے تھے۔ عباس اطہر نے جن لوگوں کو کھری کھری سنائی ہے ان میں قائد تحریک پیر لندن جناب الطاف حسین جن کو بعض دل جلے بھگوڑا کہتے ہیں کا بھی نام لیا گیا ہے تاہم اس امر پر مجھےحیرت ہوئی کہ موصوف بزرگ صحافی نے سیاسی قوتوں کا تو نام لیا لیکن عسکری قائدین کو بھول گئے حالانکہ نہ صرف آصف زرداری کو این آور کے ڈیٹرجنٹ سے دھولانے والا ہی بدنام زمانہ عسکری قائد پرویز میراثی تھا بلکہ بعد میں سردار زرداری کے صدر بننے کے لیے عسکری قائدین اور ان کے مائی باپ امریکا سے بھی این او سی لی گئی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آصف زرداری کرپٹ نہیں ہوں گے لیکن اس سوال کا جواب دیے بغیر ہم اس موذی مرض سے مریض وقت پاکستان کو شفایاب نہیں کراسکتے کہ ایک آدمی جس کو کرپشن کی بنیاد پر ہٹایا جارہا ہے آخر وہ ڈیڑھ سال پہلے قابل قبول کیوں ہوا؟ یقین جانیے اس سوال کا جواب بڑے بڑے ’’پاک بازوں‘‘کو بے لباس کردے گا پھر اگر ان کا احتساب کیا گیا تو اس سے مریض وقت پاکستان شفایاب اور اس کے رہنے والے خوشحال ہوں گے۔
اب آپ عباس اطہر کا کالم پڑھیں اس بحث کو تبصرے کی ذیل میں آگے بڑھائیں گے۔

2 Responses to “کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں”

  1. […] His analysis of NRO, Corruption and Zardari is must read although he has spoken “half truth. I don’t know whether the reason behind writing down this piece is to defend his president or to show mirror to those who, once, had coined special words for praising Zardari on the occasion of entering into president house. […]

  2. عدالتی فیصلے کا قانونی طریقے سے سامنا کریں گے،زرداری الطاف اتفاق

    لندن(پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر گفتگوکی اور ان سے ملک کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماوٴں کی گفتگومیں این آراو سے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ بھی زیربحث آیا۔ دونوں رہنماوٴں نے اس بات پراتفاق کیاکہ این آر او کے بارے میں سپریم کورٹ نے جوفیصلہ کیاہے ہم اس کا مکمل احترام کرتے ہیں اورہم آئینی وقانونی طریقے سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کاسامنا کریں گے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: