Articles

الطاف حسین پر لعنت بھیجتا ہوں: مصطفیٰ کمال

In پاکستان on جنوری 4, 2010 by ابو سعد Tagged:

پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آنے والے میئر جنہوں نے چار سال میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے کراچی کی شکل تبدیل کردی ، حال ہی میں دنیا ٹی وی سے ایک انٹریو میں الو کے پٹے ٹی وی اینکر کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ہیڈز یعنی قائدین پر لعنت بھیجتے ہیں۔ یادش بخیر جناب الطاف حسین بھی ایک سیاسی پارٹی کے قائد ہیں۔

12 Responses to “الطاف حسین پر لعنت بھیجتا ہوں: مصطفیٰ کمال”

  1. الطاف حسین ہیڈ نہیں قائد ہے اور وہ بھی صرف ایک

  2. اتفاق سے مصطفٰے کمال کی جماعت کے اکثر لوگوں کی زبان ایسی ہے کہ ان کے منہ سے لعنت کا لفظ کافی شُستہ لگتا ہے

  3. درست فرمایا لیکن یہ الو کے پٹے یعنی میڈیا والے بھی تو یہ لعنت کا لفظ سننا چاہتے ہیں تبھی تو ان سے الٹے سیدھے سوال پوچھتے ہیں۔ اب بلا کسی کی ہمت ہونی چاہیے کہ وہ بھائی لوگوں سے سوال پوچھیں یا احتساب کریں ، بھائی لوگ حساب کردیں گے۔

  4. بالکل بجا فرمایا آپ نے کہ سٹی ناظم کی جانب سے یہ تبصرہ نامناسب ہے۔ مگر کراچی کے شہریوں میں عموما اور ایم کیو ایم کے نمائندوں میں خاص طور پر سانحہ کراچی کے حوالے سے غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ اگر آپ اس ویڈیو کو سنیں تو وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ دکانیں ہماری جلی ہیں اور الزام بھی ہم پر ہی۔ اس غصے کی وجہ سانحہ کراچی کے حوالے سے کیا جانے والا متعصب پروپگینڈہ ہے جس پر اشتعال بڑھتا جارہا ہے۔ عین ممکن ہے ایم کیو ایم اگلے چند دنوں میں حکومت سے الگ ہوجائے۔

  5. ابو سعد آپ نے دھیان سے مصطفی کمال کے الفاظ نہیں سنے ورنہ یہ نہ لکہتے!
    ایسے تمام لوگ جو اس ظلم کے لیئے متحدہ کو قصور وار ٹھرا رہے ہیں ان پر مصطفی کمال نے لعنت بھیجی ہے اور ہم سب کراچی والے بھی ان تمام لوگوں پر لعنت بھیجتے ہیں!

  6. لعنت اللہ اللکاذبین!

  7. نعمان بھائی !تبصرہ نامناسب ہے اور اس سے بھی زیادہ نامناسب یہ ہے کہ یہ ایم کیو ایم کے ایک پڑھے لکھے آدمی کا تبصرہ ہے۔ عام گلی محلے کے کارکن کے مشتعل ہونے کا کیا عالم ہوگا؟ تشدد ، پر تشدد ، انتہا پسند جیسے سارے الفاظ کیا اپنی مرضی سے استعمال کیے جائیں گے؟ یہ بھی یاد رکھیں کہ لازمی نہیں کہ آدمی کسی اور کی غلط بات پر ہی مشتعل ہو۔ اور جہاں تک اشتعال کی بات ہے تو پھر ان مشتعل افراد کو کیوں برا کہتے ہوں جنہوں نے چند منٹوں میں کراچی کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا؟ یادش بخیر یہ پہلا موقع نہیں کہ مئیر محترم مشتعل ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ اسی اشتعال کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اور یاد رکھیں جس سے جتنے اچھے کی امید ہوتی ہے اسی کے برے فعل پر اتنا ہی سخت احتساب کیا جاتا ہے۔

  8. عبداللہ صاحب ذرا ایک دفعہ پھر سے سن لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لعنت بھیجتا ہوں۔ اور فرض کرلیں کہ انہوں نے جناب الطاف حسین پیر لندن کو اس میں شامل نہیں فرمایا کیا پھر بھی ان کا یہ رویہ اس دعویٰ کی نفی نہیں کہ ہمارے اردو اسپیکنگ بھائی سب سے زیادہ باشعور اور مہذب ہوتے ہیں۔ میرا اب بھی یہ خیال ہے کہ ایم کیو ایم کے سانچے میں جو نہیں ڈھلے ہیں وہ باشعور بھی ہیں اور مہذب بھی۔

  9. آپ اپنی اس بات کا جواب افضل عرف میرا پاکستان کی پوسٹ پر تبصرے میں پڑھ لیں یہ اپ جیسوں کے لیئے ہی لکھا ہے!

  10. شکر کریں کہ صرف لعنت بھیجی ہے ورنہ بھائی کو غصہ آگیا تو بوری بند _____ بھی بھیج سکتے تھے۔

    یہاں ہمارے ایک بھائی نے جو بھائی لوگوں میں سے ہیں، کہا کہ “کراچی والوں کی طرف سے۔۔۔۔” یہ ویسے ہی جملے ہیں جو ان بینرزپر لکھے تھے جوبھائی لوگوں نے سانحہ کراچی کے فورا بعد چند ہی گھنٹوں میں سارے شہر میں لگادئے۔ پہلے سے پورا انتظام رکھتے ہیں بھائی لوگ۔ ذرا سنبھل کے۔۔۔۔۔۔

    حسن اتفاق سے اپنا تعلق بھی اسی شہر سے ہے اور اہلیان کراچی، سانحہ کراچی میں بھائی لوگوں کے کردار پر لعنت بھیج رہے ہیں۔

  11. وقار یا آپ جو کوئی بھی ہو آپ جیسوں کے لیئے ہی کہا گیا ہے کھسیانی بلی کھمبا نوچے!:)

  12. یہ تو یہاں سب کو معلوم ہے کہ کھمبا کون نوچ رہا ہے۔

    LoLz

    ویسے آپ اطمینان رکھئے میں وقار ہی ہوں۔ وقاراعظم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: