Articles

ہم بے غیرت ہیں: ڈرون گرانے یا بے بسی کا مظاہرہ؟

In پاکستان, دہشت گردی on جنوری 19, 2010 by ابو سعد Tagged:

خبر تو یہ ہے کہ پاک فوج نے مظفر گڑھ کے نزدیک ڈرون طیارے مار گرانے کا عملی مظاہرہ کیا ہے لیکن یہ مظاہرہ دراصل کسی اور چیز کا ہے۔ فوج اس مظاہرے سے دراصل امریکا کو یہ پیغام دینا چاہ رہی ہے کہ ہمیں کم تر نہیں سمجھو۔ ہمارے فنڈز ریلیز کردو۔ ہمارے ساتھ معاملات اپنی شرائط پر ہی کرنے کی کوشش نہ کرو۔ یہ ایک خیال ہے۔ دوسری رائے یہ ہے کہ اس مظاہرہ سے فوج اس ملک کی بے غیرت ، بے عزت ، بے شرم اور ہیجڑے اور میراثی سیاسی قیادت سے کہنا چاہ رہی ہے کہ تم ’’حکم ‘‘ تو دو۔ تم ذمہ داری تو لو۔ تم اس کو سیاسی کور تو دو۔ تم ایک بیان تو جاری کرو پھر دیکھو ہم بے لگام امریکی ڈرون کا کیسے علاج کرتے ہیں ۔ یہ دوسری سوچ میری بھی ہے جس کے اظہار پر میرے ایک دوست مجھ پر برس پڑےکہ کیا بے تکی باتیں کررہے ہو۔ کیا فوج نے کیری لوگر بل پر سیاسی قیادت سے پوچھا تھا۔ کیا سیاست دانوں نے فوج کی اس رگ کو پکڑا ہے کہ اس میں غیرت نامی خون کی گردش ہوتی ہے۔
میں نے عرض کیا کہ جناب آپ کا غصہ بجا لیکن فوج کو بھی تو کچھ ’’جسٹی فیکیشن‘‘ چاہیے۔ فوج پر تو الزام ہے کہ اس نے کبھی غیروں سے جنگ نہیں جیتی بلکہ ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے ‘ ایسے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے تھے جیسا اتحاد دنیا میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ۹۰ ہزار فوجیوں میں کسی ایک کو بھارتیوں کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے ڈسپلن توڑنے کی ہمت نہیں ہوئی تھی۔ ان پر الزام اور بھی ہیں ‘ لیکن ہماری حکومت کو کیا ہوا ہے۔ یہ تو سیاسی ہے، یہ تو عوامی ہے یا تو عوام کے پاس جانے والی حکومت ہے تو پھر ان کی غیرت کی رگ کیوں نہیں پھڑکتی؟
ایسے میں ایک اور دوست کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون گرانے کا مظاہرہ نہیں بلکہ بے بسی کا مظاہرہ ہے کہ صلاحیت ہونے کے باوجود یہ کام نہیں کرسکتے کیوں کہ ہم بے ہمت اور بے غیر ت ہیں۔

4 Responses to “ہم بے غیرت ہیں: ڈرون گرانے یا بے بسی کا مظاہرہ؟”

  1. aik ghairat mand fauji general musharraf nai chand takkoon per qaum ko farokht ker dia tha, dosray ghairat mand fauji aur us waqt kai ISI chief General Kyani nai NRO kai muzakraat kiay, yehi hazrat current commander hain so army sai ghairat ki tawaqqa rekhna fuzool hai

  2. […] جانے والے خون پسینہ کی کمائی کا بڑا حصہ خرچ کرنے والی فوج ڈرون گرانے کی مشقوں میں مصروف ہے تو تم نے غیرت کا شاندار عملی […]

  3. […] کی بہترین فوجوں میں سے ایک ‘پاک فوج پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں ڈرون طیارے گرانے کا مظاہرہ کررہی تھی قبائلیوں نے اس کا عملی مظاہرہ کرکے امریکی […]

  4. دوست کی آخری بات بالکل درست ہے
    کسی بھی کام کے لئے وہ کیا محاورہ ہے؟
    ہاں گیندوں میں پانی ہونا چاہئے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: