Articles

مقتول مجرم ہوتا ہے اور سیاسی کارکن معصوم

In پاکستان, دہشت گردی on جنوری 27, 2010 by ابو سعد Tagged: ,

یہ تصویر ان مبینہ دہشت گردوں کی ہے جن پر قوم پرست جماعت کی ریلی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ کل رات لسانی جماعت کے کارکنان نے گرفتار شدگان کی رہائی کے لیے تھا نے کا گھیراو کیا۔ آج کی اپ ڈیٹس نہیں پتا ۔ لیکن میرا ایک سوال ہے کہ کیا ملزم کو’’ بے گناہ‘‘ یا ’’گناہ گار‘‘ ثابت کرنا عدالت کا کام ہے یا ہر باثر سیاسی جماعت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کارکنان کی بے گناہی کا فیصلہ کرے گی؟ یہ معاملہ صرف مذکورہ لسانی جماعت تک محدود نہیں ‘ شیعہ ایکشن کمیٹی بھی ’’جلا و گھیراو ‘‘ میں ملوث اپنے دہشت گرد کارکنان کو بے گناہ قرار دے کر روز پریس کانفرنس کررہی ہے۔ سانحہ یوم عاشور کو ایک ماہ گزرنے والا ہے ‘ صرف چند دن قبل ہی کراچی کے سی سی پی او وسیم احمد پر اپنے آقا غلام احمد قادیانی ملعون کی طرح اچانک ’’وحی نازل ‘‘ ہوئی کہ یوم عاشور پر دھماکے کرنے والے ’’جنداللہ ‘‘ کے کارکنان ہیں جنہوں نے ’’اعتراف جرم ‘‘  بھی کرلیا ہے۔

یار لوگ کہتے ہیں یہ ’’ جوڈیشل ایکٹیوازم ‘‘ نہیں ہونا چاہیے۔ کراچی میں گذشتہ کئی برسوں سے جس طرح کی صورت حال ہے اس میں اللہ کے بعد سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں۔ چیف جسٹس کو ایک ازخودنوٹس لے کر سانحہ یوم عاشور میں معصوم عزاداروں کے قتل  اور اس کے بعد کراچی کے معاشی قتل کی تحقیقات کا حکم دینا چاہیے۔ ورنہ یہاں ہر کسی کا کارکن بے گناہ اور معصوم ہے، یہ تو دراصل مرنے اور لٹنے والا ہے جو بدمعاش ہے۔

43 Responses to “مقتول مجرم ہوتا ہے اور سیاسی کارکن معصوم”

  1. ابو سعد صاحب آُپ نے تو بلا مبالغہ دریا کو کوزے میں بند کردیا۔ میں بھی اس سے زیادہ تبصرہ نہیں کروں گی کہ مجھے آپ کے لکھے سے سو فی صد اتفاق ہے

  2. خوب!
    اپنے مربی اخبار سے کہ دیں کہ عدلیہ آزاد ہوگئی ہے جھوٹی خبریں لگانے پر اسے ہتک عزت کے دعوے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے!

    • جنگ اخبار نے آج تک ایم کیو ایم کا نام لیا ہے؟ حضرت آپ کبھی جنگ اخبار کے نیوز روم میں چلے جائیں اور دیکھ لیا کہ نائن زیروں سے کس طرح کے فون آتے ہیں اور کیا کیا دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

      • بس کردوبھائی اور کتنے جھوٹ بولو گے،اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیئے،کچھ تو خدا کا خوف کرو!

  3. ایک خبر یہ بھی ہے!

  4. ویسے تمام سازشی یہ بات اپنی گرہ سے باندھ لیں کہ کراچی میں خون بہا کر حکومت تبدیل کرنے کی سازشیں اب کامیاب نہیں ہوں گی،اور انکا انجام بد نزدیک ی ہے چاہے وہ اسلام کے پردے میں چھپے ہوں یا قومیت کے!

  5. جو مجرم بھی رنگے ہاتھوں پکڑا جائے اسے سزا ملنا ہی چاہیئے بہت سے کرمنل سیاسی جماعتوں کی چھتری میں پناہ لے کر دوسروں کا ایجینڈہ فالو کررہے ہیں!

    • کاش کراچی کے تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر راضی ہوجائیں تو مسئلہ ہی حل ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوتا کیوں کہ سیاسی جماعت کا کارکن سو قتل کرنے کے بعد بھی معصوم ہے

  6. ابو سعد صاحب اور صائمہ اشرف صاحبہ
    آپ جانتے نہیں کہ اس دںیا میں سب کچھ جاننے اور سچ لکھنے والا صرف ایک شخص موجود ہے جس کا نام عبداللہ ہے ۔ اگر آپ اُس کی ہاں میں ہاں نہیں ملائیں گے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ منافق ہیں

    کاش لوگ اللہ سے ڈریں

    • یہ عبداللہ کون ہیں؟ عبداللہ ابن ابی کا کو ئی رشہ دار تو نہیں ؟ کیوں کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں وہ ان پر خود ہی فٹ آتا ہے

      • تلخابہ اگر تم یہ کہ کر اپنے ضمیر کو پرسکون نیند سلا سکتے ہو تویوں ہی سہی!
        یہ جو کراچی کا مرثیہ پڑھا کرتے ہیں اور مگر مچھ کے آنسو بہایا کرتے ہیں انہیں دیکھ کر مجھے کوفے والوں کا کردار یاد آتاہے، جس طرح انہوں نے حضرت امام حسین کی شہادت میں حصہ بٹایا اور پھر بعد میں مرثیہ لکھ لکھ کر مگر مچھ کے آنسو بہائے!

  7. قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی تو پھر جنگل کا قانون ہو گا اور جہان جنگل کا قانوں ہوتا ہے وہاں المیے رونما ہوتے دیر نہیں لگتی ۔ مجھے کراچی کے بارے میں ایک المیے کا ڈر ہے ۔

    • ریاض شاہد صاحب آپ اپنی اس بات کی وضاحت کریں تو بڑی مہربانی ہوگی،
      ویسے کراچی کی پوری تاریخ ہی المیوں سے پر ہے وہ کہتےہیں نا کہ مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہوگئیں!:(

  8. آپ نے دو اخباروں کے لنک دیئے ہیں جن کے نام فتنہ جسارت اورفتنہ امت اخبار ہیں، دونوں اپنی اسٹوریوں میں طرح طرح سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کو شش کرتے رہتے ہیں ۔اگر کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو یہ فورا نام ایم کیو ایم پر لگا دیتے ہیں۔ یہ اخبار اہلسنت اور اہل تشیع مخالف اخبار ہیں لہذا ان اخباروں سے اہلسنت اور اہل تشیع عوام کوکو ئی دلچسپی نہیں ہے۔

    • فرحان بھی آپ تو بہت معقول آدمی معلوم ہوتے تھے۔ آپ نے جسارت پڑھا ہے ؟ اگر آپ کو ایم کیو ایم کے ان کارکنوں میں نے نہیں ہیں جن کے لیے پارٹی کا ہرموقف اور بیان صحیفہ کا درجہ رکھتاہے تو پھر میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ جسارت کا کم از کم ایک مہینے تک باقاعدہ مطالعہ کریں پھر آپ سے پوچھوں گا

  9. نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندگی اور موت کے فتنوں سے پناہ مانگا کرتے تھے،آخر تشھد میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے اللہم انی اعوذ بک من فتنۃ المحیا والممات ۔اور اسلاف کرام میں سے بعض یہ دعا کیا کرتے تھے ((اے اللہ ہم اس بات سے تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائیں یا ہمیں فتنے میں مبتلا کردیا جائے)) [بخاری]

  10. دو ستوں عبداللہ بھائی کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ حضرت تو اپنی ڈیوٹی پوری کر رہیں ہیں۔

    تلخابہ: آپ سے گذارش ہے کہ اپنے تبصرہ نگاروں کو اس بات کا پابند کریں کہ اگر وہ ہماری ناقص ملومات میں اضافے کے لئے کو لنک دینا چاہتے ہیں تو تمام لنکس ایک ہی تبصرے میں پوسٹ کریں۔ ہربار ایک نیا لنک پوسٹ کرنے سے دراصل بھائی لوگ دوسرے تبصرہ نگاروں کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح کے تبصروں کو موڈریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

    فرحان دانش: جس شہر میں ایم کیو ایم کی مرضی کے بغیر چڑیا پرنہیں مارسکتی وہاں لوگ مارے جائیں تو الزام کس پر لگائیں۔ حیرت ہے کہ جو اخبار اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں انھیں جناب اہلسنت اور اہل تشیع مخالف اخبار کہہ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے بارے میں صرف امت اور جسارت ہی نہیں کہتے سارا ملک کہتا ہے۔ اور اگر یہ خبر جھوٹی ہے تو آپ ایم کیو ایم کی طرف سے ہتک عزت کو دعوی دائر کردیں کیونکہ عدلیہ آزاد ہے🙂

  11. کیا بات ہے میں کبھی یہاں ٓیا نہیں مگر جہاں شور ہو وہاں دیکھنا پڑتا ہے کہ کیا ہو رھا ہے ۔ارے واہ بھاءی یہاں تو بھای دھای دے رہے ہیں اپنی سچای دے رہے ہیں ۔ ارے عبد بھی ہے اور دانش بھی وقار بھی ہے اور افتخار بھی ۔

    اللہ ھدایت نہ دے تو نہیں آ سکتی ۔

  12. اب کوئی یہ بتائے کہ منافق کو منافق نہ کہا جائے تو اور کیا کہا جائے جبکہ وہ ہر تھوڑے دن بعد اس کا ثبوت بھی بہم پہنچاتا رہے؟
    ویسے افتخار اجمل کا غصہ سمجھ میں آتا ہے میں بار بار انکا گیم خراب کردیتا ہوں،اور ان بےچارے کے جلے دل کے پھپھولے پھوڑنے سے پہلے ہی اپنا تبصرہ کرکے ان کا راستہ مسدود کردیتا ہوں!مگر جناب آپکو کیا فرق پڑتا ہے آپ تو بڑے پرانے کھلاڑی ہیں سو لگے رہیئے !😎

  13. وقار ،تلخابہ صاحب کو تو الٹا میرا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ ان کے سونے پڑے بلاگ پر اتنے تبصرے کر کے اس کی رونق بڑھائے رکھتا ہوں😉
    دوسرے مینے جو لنک لگائے ہیں وہ ایک ایسے اخبار کے ہیں جو ایک کریڈیبلٹی رکھتا ہے ان اخباروں کے مقابلے میںجن کے لنکس تلخابہ نےلگائے ہیں اور اس اخبار کے مالک ایم کیو ایم کے لوگ نہیں ہیں دیگر اخبارات کی طرح جنہیں ایک خاص سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے چلا کر اپنا پرو پگینڈہ بیچا کرتے ہیں!😎
    رہا یہ پروپگینڈہ کہ ایم کیو ایم کے حکم کے بغیر کراچی میں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا تو سارے قتل اس کی جھولی میں ڈال دو،تو کیا یہ جو باقی سیاسی جماعتیں کراچی میں کھل کھیل رہی ہیں بمع ایجینسیوں کے یہ کیا وہاں فاتحہ درود کرنے کے لیئے بیٹھی ہیں اور یہ جو آئے دن ان کے کارکن نماء کرمنل رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے رہتے ہیں یہ سب ایک ڈرامہ ہے ؟ بھائی میرے جھوٹ بولو مگر اتنا جو ہضم بھی ہوجائے تم تو جوتوں سمیت آنکھوں مین اترنے کی کوشش کررہے ہو!:-/
    اور یہی فارمولہ تم جیسے لوگ باقی صوبوں پر اپلائی کیوں نہیں کرتے :-S

  14. کنفیوز کامی آپکے دل پر جو گزر رہی ہے وہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے😎

  15. ایک بات اور سارا ملک جو کہے گا وہ انشاءاللہ اگلے الیکشن میں دیکھ لینا، وقار! :o)

  16. ویسے افتخار اجمل مینے ایک تفصیلی تبصرہ کیا تھا عنیقہ کی پوسٹ لے پالک بچے پر جو کہ بی بی سی کی ایک رپورٹ پر مشتمل تھا ابھی تک آپنے اسے یہودیوں کا پروپگینڈہ قرار نہیں دیا،اس موضوع پرآپ کی خاموشی خاصی حیران کن ہے !

  17. بی بی سی نے ایک سیریز کی تھی!یہ پڑھنے اور سننے سے تعلق رکھتی ہے!
    لنک موجود ہے،سوال یہ ہے کہ وہ تو یہودیوں کے ایجینٹ ہیں (حالانکہ جب وہ ایم کیو ایم کے خلاف لکھتے ہیں تو ان سے سچا کوئی نہیں ہوتا)مگر کیا جن لوگوں سے انہوں نے گفتگو کی ہے وہ بھی یہودیوں کے ایجینٹ ہیں؟
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/01/100125_punjab_ijaz4_uk.shtml
    اس امید پر لگا رہا ہوں کہ تلخابہ، وقار، کنفیوز کامی اور ان جیسے بہت سے دوسروں کی آنکھیں کھل جائیں اور سوئے ہوئے دماغ جاگ جائیں کہ کس طرح ملاؤں اور ایجینسیوں نے اپنےحلوے مانڈے کے لیئے قوم کے جوانوں کی کس بے دردی سے بلی چڑھائی ہےاسلام کے نام پر!

  18. عبداللہ بھائی آپ نہ آتے میرے بلاگ پر تو یہ رونق واقعی نہیں ہوتی۔

    وقار بھائی عبداللہ بھائی جتنے بھی لنک لے کر آئے ہیں میں ان میں کسی قسم کی ترمیم نہیں کروں گا۔ میرے بلاگ پالیسی کے تحت ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا موقف پیش کرے۔ آپ فکر نہ کرے اونچا بولنے سے بات سچی نہیں ہوجاتی۔ عبداللہ کتنا سچ بول رہے ہیں اور کتنا جھوٹ یہ تو سب پر واضح ہے۔

    میں کچھ تبصروں کا جواب دوں گا لیکن اس سے پہلے ایک وضاحت ضروری ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اس کائنات پر شیطان کے بعد ان چند ذلیل انسانوں میں سے ایک ہے جس کی پیروی بہت ہی گناہ کی بات ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے کارکن انسان ہوتے ہیں ‘ وہ قتل ہوتے ہیں تو ان کے اہل خانہ پر قیامت آجاتی ہے۔ یہ زخمی ہوتے ہیں تو ان کو درد ہوتا ہے۔ بہت سارے کارکن ایسے ہیں جو ایم کیو ایم میں اس لیے ہیں کہ ان کا احساس ہے کہ اردو اسپیکنگ پاکستانیوں کو پیچھے رکھا گیا ہے اور وہ سادہ انسان اپنا حق لینے کے لیے ڈرامہ باز الطاف حسین کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔
    کسی انسان کو بے گناہ نہیں مارنا چایے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جن کی ٹریننگ انڈیا اور ساوتھ افریقا میں ہوئی ہے ، میں نے ان کو ۲۰۰۴ کے ضمنی انتخابات میں قریب سے دیکھا ہے ان کے نزدیک انسان اور جانور وں میں فرق نہیں۔ ایم کیو ایم کے ایسے کارکنان کے لیے میرے دل میں نرم گوشہ نہیں ہے۔ اور عبدللہ صاحب کیا آپ نے غور فرمایا ہے کہ میں نے آپ کی طرح کوئی فتویٰ نہیں دیا ہے۔ اگر چہ پولیس نے ان افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے تاہم میں نے ان کو مبینہ دہشت گرد لکھا ہے نہ کہ دہشت گرد۔

    آپ نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت کی خبر کا لنک دیا ہے۔ کیا آپ کہنے چاہ رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں اس کا بدلہ لیا ہے؟ اگر ایسا نہیں تو پھر کیا جسقم نے کراچی میں کارکنوں کی ہلاکت کا بدلہ حیدرآباد میں لے لیا؟

  19. امت ایک اچھا اخبار ہے لیکن میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ ان کی تصویر اور خبر سو فیصد درست ہے ۔

    جہاں تک جسارت کا تعلق ہے تو جسارت پاکستان کے ان دو یا تین اخبارات میں سے ایک ہے جو اخبار کی ابلاغی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

    جسارت واحد اخبار ہے جو خبر تبدیل کرنے کے لیے پیسے لیتا ہے اور نہ ہی پیسوں کی دوسری صورت یعنی اشتہار۔ جسارت پر درجنوں صفحات لکھ سکتا ہوں تاہم یہاں جسارت موضوع نہیں اس لیے واپس اصل موضوع پر آتا ہوں۔

    عبداللہ صاحب کہتے ہیں؛
    ایک بات اور سارا ملک جو کہے گا وہ انشاءاللہ اگلے الیکشن میں دیکھ لینا، وقار! )

    َََََّّّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عبداللہ صاحب کراچی میں جو الیکشن ہوتے ہیں ان کو آپ الیکشن کہتے ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائیں اور میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ایم کیو ایم دو قومی اور چار صوبائی سیٹوں سے زیادہ نہیں لے پائے گی۔

  20. اور سب باتوں کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں میں تو حیران ہوجاتا ہوں کہ ایک ’’باشعور‘‘ قوم کے لوگ کس طرح سے ایم کیو ایم کی حمایت میں لکھ دیتے ہیں کیا خوف خدا نہیں رہا آپ لوگوں کو ؟

  21. جناب باشعور قوم کے لوگوں میں بھی چند کالی بھیڑیں ہوتی ہیں۔ ساری قوم ایسی نہیں ہے آپ فکر نہ کریں اگلے الیکشن اگر فری اور فیئر ہوئے تو لگ پتہ جائے گا۔🙂

    کنفیوز کامی آپ نے صحیح کہا کہ اللہ ہدایت نہ دے تو نہیں آسکتی۔

    • وقار بھائی میں نے عبداللہ کو احساس دلانے کی بات کی ہے، اور اردو بولنے والوں کی اکثریت ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال ہے، ایم کیو ایم کے دہشت پسندانہ فلسفے پر ایمان رکھنے والوں کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی اس لیے ان کی حرکتوں کا اطلاق اردو بولنے والوں پر نہیں ہوتا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اردو بولنے والے بہت اچھے ہوتے ہیں بلکہ پاکستان کی سبھی زبانیں بولنے والے ایک گلدستہ میں رکھے مختلف پھولوں کے مانند ہیں۔
      میرا مخاطب عبداللہ جیسے لوگ تھے۔

  22. […] ، قانون کی حکمرانی ، لاہور، کراچی ، جسقم اپنے پچھلے پوسٹ’’مقتول مجرم ہوتا ہے اور سیاسی کارکن معصوم‘‘میں‘ میں نے یہ دکھانے کی کوشش کی تھی کہ جب کسی سیاسی […]

  23. جوڈیشل ایکٹو ازم تو ہونا چاہیے۔۔۔ خدا کا تو کسی کو خوف نہیں، سزا کے خوف سے ہی شاید باز آ جائیں ظالم۔۔۔ ورنہ تو عوام کی بوٹیاں نوچ نوچ کے ستیا ناس مار دی ہے۔۔۔

  24. کسی انسان کو بے گناہ نہیں مارنا چایے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جن کی ٹریننگ انڈیا اور ساوتھ افریقا میں ہوئی ہے
    تلخابہ اس حقیقت کا کوئی ثبوت؟
    میں نے ان کو ۲۰۰۴ کے ضمنی انتخابات میں قریب سے دیکھا ہے ان کے نزدیک انسان اور جانور وں میں فرق نہیں۔
    ایسا کہنے کی وجہ اور ثبوت؟
    وقار بھائی میں نے عبداللہ کو احساس دلانے کی بات کی ہے، اور اردو بولنے والوں کی اکثریت ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال ہے، ایم کیو ایم کے دہشت پسندانہ فلسفے پر ایمان رکھنے والوں کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی اس لیے ان کی حرکتوں کا اطلاق اردو بولنے والوں پر نہیں ہوتا۔
    اور اگرحقیقت اس کے الٹ ہوئی تو پھر؟
    اور وہ مذہبی جماعتیں جن کے دہشت گرد دن رات رنگے ہاتھوں پکڑے جارہے ہیں ان کے بارے میں آپکی زبان کیوں خاموش ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    • حقیقت اس کے الٹ بالکل نہیں۔ اور عبداللہ تمہیں اللہ کا خوف نہیں یا پھر تم سعودی عرب میں ایم کیو ایم کے کارکن بنے ہوں؟

  25. جھوٹی خبریں سنانے والے کچھ سچی خبریں بھی پڑھ لیں!

    اور ایک سچ یہ بھی ہے!

    ویسے ان لنکس کے لگانے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا، میں پہلے بھی کراچی کے علماءاور پڑھے لکھے حضرات کا ایم کیو ایم کے بارے میں کیا نقطئہ نظر ہے کے حوالے سے لنک لگاتا رہا ہوں مگر تم لوگوں پر کوئی اثر نہ ہوا تمھاری آج بھی مرغے کی ایک ہی ٹانگ ہے پھر بھی میں تمھاری انکھیں کھولنے کی کوشش جاری رکھوں گا!

  26. تلخابہ صاحب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میرا پچھلا تبصرہ کب تک موڈریشن کا منتظر رہے گا!

  27. جھوٹی خبریں سنانے والے کچھ سچی خبریں بھی پڑھ لیں!
    جھوٹی خبریں سنانے والے کچھ سچی خبریں بھی پڑھ لیں!

    اور ایک سچ یہ بھی ہے!

    ویسے ان لنکس کے لگانے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا، میں پہلے بھی کراچی کے علماءاور پڑھے لکھے حضرات کا ایم کیو ایم کے بارے میں کیا نقطئہ نظر ہے کے حوالے سے لنک لگاتا رہا ہوں مگر تم لوگوں پر کوئی اثر نہ ہوا تمھاری آج بھی مرغے کی ایک ہی ٹانگ ہے پھر بھی میں تمھاری انکھیں کھولنے کی کوشش جاری رکھوں گا!

  28. جھوٹی خبریں سنانے والے کچھ سچی خبریں بھی پڑھ لیں!

  29. اور ایک سچ یہ بھی ہے!

  30. ویسے ان لنکس کے لگانے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا، میں پہلے بھی کراچی کے علماءاور پڑھے لکھے حضرات کا ایم کیو ایم کے بارے میں کیا نقطئہ نظر ہے کے حوالے سے لنک لگاتا رہا ہوں مگر تم لوگوں پر کوئی اثر نہ ہوا تمھاری آج بھی مرغے کی ایک ہی ٹانگ ہے پھر بھی میں تمھاری انکھیں کھولنے کی کوشش جاری رکھوں گا!

  31. میں ایک نیا قاری ہوں مگر عبد اللہ صاحب کے خوبصورت نام میں چھپے ہوئے شیطان دوست نفس نے مجھے ضرور تعجب میں ڈال رکھا ہے۔ ویسے ان کا عقل سے پیدل ہونا الطاف بھائی کی حمایت سے ہی ثابت ہے مگر ایم کیو ایم کی ہولناک اور سفاکانہ چال چلن کے باوجود عقل کا اندھا ہونا چہ معنی دارد؟

  32. واللہ کتنے انٹرسٹنگ تبصرے ہیں😀

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: