Articles

شامی صاحب سے معذرت خواہ ہوں

In پاکستان on فروری 16, 2010 by ابو سعد Tagged:

کل ایک دوست نے روزنامہ پاکستان میں شائع ایک اشتہار اور اس کے اگلے روز اسی اخبار کے دینی صفحے پر شائع’’مرزا غلام احمد قادیانی کی سائنسی ایجادات‘‘  کے عنوان سے کالم کی کاپی دے دی اور ساتھ ساتھ سخت تشویش کی صورت میں اپنا فیڈ بیک دے اسے بلاگ کا مضمون بنانے کی تجویز دی۔ میں ایک اخباری اسائنمٹ میں مصروف تھا اس لیے صرف اشتہار پر نظر ڈالنے کے بعد مضمون کو بلاگ پر پیش کردیا ۔ مجھے اطلاع دینے والے پر اعتماد تھا جو اتنی بڑی غلطی ثابت ہوا جس پر معذرت کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ بلکہ اس کے ازالہ کے طور پر یہی کیا جاسکتا ہے کہ میں روزنامہ پاکستان کے ساتھ ساتھ مجیب الرحمن شامی صاحب سے معذرت خواہ ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے بھی معافی کا درخواست گذار ہوں کہ میں نے غیر ارادی طور پر اس کے احکامات سے بھی روگردانی کی اور بغیر تحقیق کے ایک خبر اگے بڑھادی ۔

اشتہار اور مضمون کا لنک یہ ہے۔

 

میں ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے توجہ دلائی لیکن یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ کل بلاگ لکھنے کے بعد میں لاگ آف ہوکر سوگیا ۔ صبح اُٹھ کر مضمون پڑھا تو اپنی غلطی کا احساس ہوالیکن میرا انٹرنیٹ بند رہا اور میں دن کے ڈھائی بجے ہی اس پر کچھ لکھنے کے قابل ہوسکا۔ 

 

25 Responses to “شامی صاحب سے معذرت خواہ ہوں”

  1. بھائی صاحب، اب موضوع کو تفصیل سے نہیں جان پایا، اخبار میں چھپے گئے مضمون کو پڑھ کر پھر کچھ اور تبصرہ کروں گا۔
    شکریہ

  2. یاسر بھائی ‘ مختصر موضوع یہ ہے کہ آئین پاکستان کی رو سے مرزا قادیانی کے جھوٹے دین کی جھوٹی تعلیمات کی تشہیر پاکستان کے کسی ابلاغی ذریعہ سے بھی نہیں ہونی چاہیے کجا یہ کہ ان کو ایک عظیم سائنسدان ثابت کیا جائے۔ پھر دوسری بات یہ کہ اگر ایسا کام ” یاسر لطیف ہمدانی “ مبشر لقمان یا کوئی دوسرا قادیانی کرے یا کوئی ایسا فرد کرے جو دینی مخالف تصور کیا جاتا ہو تو اس کے ساتھ تنبیہ بھی جائے گی کہ اس بات کی ابلاغ کسی اسلام دشمن نے کی ہے لہٰذا محتاط رہا جائے لیکن بدقسمتی سے شامی صاحب کے غلط کردار سے چند ہی لوگ واقف ہیں ‘ اکثریت کے نزدیک وہ ایک اسلام پسند ہےں۔ اس لیے لوگوں کے گمراہ ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

  3. the article you cited is actually exposing the lies of Qadyani Mirza rather than praising him

  4. نوٹ:یہ تبصرہ تبصرہ نگار کی درخواست پر ہٹایا گیا ہے‘تلخابہ

  5. میرے ذاتی خیال میں ختم نبوت والے تو شامی صاحب اور مضمون نگار کے شکر گزار ہوں گے کہ چھوٹے ہی صحیح کسی اخبات میں ایسا مضمون شائع تو ہوا۔ اس مضمون کے اکثر حوالہ جات انہی لوگوں کی مقدس کتابوں سے اخذ کیے گئے ہیں جو مرزا صاحب کے پیروکار ہیں۔ باتیں کس قدر ‘سائنسی’ ہیں؟ اس کا اندازہ مکمل مضمون پڑھ کر ہوچکا ہے۔ ممکن ہو تو آپ بھی بغور مضمون کا مطالعہ فرمالیں۔

  6. میں آپ کے بلاگ کو انتہائی دلچسپ پاتا ہوں۔ آپ نے جن مضامین کے ربط شائع کرے ہیں وہ خود پڑھے تھے؟ ان میں تو مرزا قادیانی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

    آپ ایک فہرست بنائیں ان گروہوں کی جن سے آپ نفرت کرتے ہیں جیسے۔ جیسے قادیانی، یہودی، عیسائی، مہاجر، ہندو، شیعہ وغیرہ اور یہ بتائیں آپ اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟

    • نعمان مجھے یہودی ‘ عیسائی اور ہندو سے نفرت نہیں ‘ اہل تشیع سے بھی نفرت نہیں البتہ قادیانیوں سے سخت نفرت کرتا ہوں لیکن کیا ایم کیو ایم والے بھی قادیانی ہوتے ہیں؟
      اگر نہیں تو آپ نے یہاں ان کو قادیانیوں کے ساتھ کیوں لکھا ہے؟ ویسے الطاف حسین کو اکثر لوگ قادیانی سمجھتے ہیں۔ اور ہاں ایم کیو ایم سے نفرت کرنے والے مہاجروں سے نفرت نہیں کرتے۔ مہاجر ہمارے بھائی ہیں ، پاکستانی ہیں بس ان کو ایم کیو ایم کے دہشت گروں نے یرغمال بنایا ہے۔

  7. یوسف کذاب کے آرتیکل جب شائع ہوتے تھے تو روزنامہ پاکستان کوئی اور صاحب نکالتے تھے۔۔شامی صاحب جانے پہچانے مسلمان اور قادیانیت کے کھلے مخالف ہیں۔خواہ مخواہ شک کی کوئی وجہ نہیں۔۔۔غلطی سے آرٹیکل کسی اخبار میں بھی شائع ہو سکتاہے معذرت نامے کے بعد اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔۔۔۔

  8. جناب عالی یہ آرٹیکل تو مرزا کے خلاف ہے۔۔۔کیا آپ نے پڑھا ہے?

  9. mjhy bhi xk tha keh shami qadyani hae kywnkeh ye mubashir luqman qadyani ki bahut zyada tereefin krta rehta hae. ab bilkul wazih ho gya keh shami mirzai auw qadyani hae.

  10. یہ آرٹیکل تو مرزا صاحب کی جہالت کی گواہی چیخ چیخ کر دے رہا ہے اور اسے ضرور شائع کرنا چاہیے بلکہ اور اردو اخباروں کو بھی اسے شائع کرنا چاہیے ۔
    ابو اسد صآحب
    اگر کوئی اسلام کے خلاف بات کرتا ہے تو اس کا جواب دلیل سے دیا جا سکتا ہے ۔ اگر اسلام میں قوت ہے تو کبھی جھوٹا ثابت نہیں ہوگا ۔

  11. جس مضمون کا لنک آپنے ديا اس پہ دوسرا مضمون مجدد الف ثانی احمد سرہندی پہ ہے- يہ بھی ختم نبوت کے منکر ہيں اور عقيدہ رکھتے ہيں کہ نبوت جاری ہے- ملاحظہ کريں؛

    Following the advent of the Khatmur-Rosul, Hazrat Muhammad Mustafa (peace and blessings of Allah be on him), the attainment of prophethood by one of his followers, as a subordinate and in service of the Holy Prophet, will in no way offend or be in conflict with his status as Khaatamur-Rosul. No doubts need be entertained in this regard.
    (Makoobat vol. 1 Maktoob 301 pg. 432)

    يک نہ شد دو شد- شامی صاحب تو چوپڑی اور دو دو کر رہے ہيں-

  12. پتہ نہیں یار۔۔۔ میں نے تو روزنامہ پاکستان کے ایک کالم نگار سے سُنا تھا کہ وہ قادیانی نہیں ہیں۔۔۔ سچ جھوٹ کا بہتر علم تو اللہ کی ذات کو ہی ہے۔۔۔ ویسے پتا چلایا جا سکتا ہے۔۔۔

  13. خان صاحب، شامی صاحب سے کسی بھی قسم کی ہمدردی نہ ہونے کے باوجود میں یہی کہوں گا کہ جلدبازی میں آپ زیادتی کر بیٹھے ہیں۔ کم از کم خود مطالعہ تو کیا ہوتا مذکورہ مضمون کا یا اشتہار کو ہی غور سے دیکھ لیتے، سراسر طنزیہ انداز میں شائع کیا گیا تھا۔

    • آپ نے بالکل درست فرمایا۔ یہ بہت بڑی غلطی ہے تاہم لکھنے والے اور اخبار کے مالک کے بارے میں نیگٹیو فیڈ بیک ملنے کے بعد مضمون ریفر کرنے والے پر اعتماد کیا۔ تاہم میری غلطی واضح غلطی ہے ۔

  14. اشتہار اور مضمون دونوں ہی بظاہر طنزيہ ہيں ۔ مجيب الرحمٰن شامی مرزائی ہو يہ ہضم ہونا کافی مشکل ہے ۔ ميں اُسے چار دہائيوں سے پڑھتا آ رہا ہوں

  15. مضمون لکھ کر آپ نے غیر ذمہ داری اور اس سے رجوع کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ لہٰذا حساب برابر ہوگیا۔ لیکن براہ کرم کنسپریسی تھیوریز کا پیچھا چھوڑ دیں۔ کچھ مثبت کرنے کی کوشش بھی کرلیا کریں۔

  16. غلطی تو سب سے ہو جاتی ہے، غلطی تسلیم سب سے نہیں کی جاتی۔۔۔ آپ نے اپنی غلطی مان لی تو سب کچھ برابر ہو گیا۔۔۔ آئندہ احتیاط کرنا۔۔۔ آپکی ساکھ کا معاملہ ہے یار۔۔۔

  17. ہاں میرا بھی یہ خیال ہے کہ اگر آپ مثبت لکھیں تو ایک عمدہ لکھاری بن سکتے ہیں

  18. اسی اخبار میں ایک اور خبر بھی ہے جس میں تلخابہ کی پچھلی پوسٹ
    سیاسی مانجھے سے کٹی لاشتیں اور نہاری
    کے حوالے سے بھی کچھ موجود ہے ویسے برسبیل تزکرہ لفظ لاشتیں نہیں لاشیں ہوتا ہے اسے صحیح کرلیں!
    http://www.dailypak.com/epaper/2010/February/11-02-10/allimages/bp-19.html

    • عبداللہ صاحب تصحیح کا شکریہ!
      شامی صاحب کے حوالے سے لکھا گیا یہ پوسٹ یقینا سطحی مطالعے کا نتیجہ تھا لیکن الطاف حسین اور ان کے فسادی و دہشت گرد جماعت کو گزشتہ دو دہائیوں سے بھگت رہے ہیں ۔ مجھے نے ایک غلطی کا احساس ہوتے ہی اللہ سے معافی مانگی لیکن آپ تو خدا کا خوف کریں ‘ نام عبداللہ ہے لیکن ایک ایسے لعنتی شخص کے وکالت کرتے ہیں جن کے قادیانیوں سے متعلق خیالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔

  19. اس خبر کے آخر میں اسی حوالے سے کچھ بتایا گیا ہے سطحی نظر سے دیکھنے والے اپنی عادت سے مجبور ہوتے ہیں اور ہر معاملے کو سطحی نظر سے ہی دیکھتے ہیں!

  20. تلخابہ: یہ کالم ایک غلط فہمی کی بنیاد پر لکھا گیا تھا۔ غلطی کا احساس ہوتے ہی رجوع کرلیا گیا تھا۔ اگر آپ میرے بلاگ پر جائیں‌ تو اس کی تفصیل میں‌نے لکھی ہے۔ میں‌ نے کسی اور پر اعتماد کرکے بغیر پڑھے اس کو موضوع بنایا تھا اور بغیر تصدیق کے خبر آگے بڑھائی ۔ یہ عمل ایک سنگین غلطی اور احکام اللہ کی خلاف ورزی بھی ہے جس پر اللہ تعالیٰ سے معافی کا طلب گارہوں۔
    http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?p=194315&posted=1#post194315

  21. شامی صاحب تو جماعت احمدیہ کے مخالفین میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی اردو ڈائجسٹ کی مدیری کے دور میں ایک پورا شمارہ جماعت کے خلاف شائع ہوا تھا۔

    اس کالم کو پڑھ کر دل خوش ہوا کہ اب سعید فطرت لوگ مرزا صاحب کی کتاب کا مطالعہ کر کے خود فیصلہ کر سکیں گے کہ یہ الزام تراشیاں اور بچگانہ اعتراضات کس حد تک درست ہیں۔

    پھر مجھے نعیم ملک صاحب کا شکریہ بھی ادا کرنا ہے کہ ان کی اس تحریر نے مجھے نئے سرے سے چشمہ معرفت پڑھنے کا موقع دیا۔ اعتراضات کا جواب ڈھونڈتے ہوے حضرت مرزا صاحب کی رسول اللہ (ص) سے محبت اور اسلام کی غیرت کا صحیح معنوں میں ادراک ہوا۔ اس کے علاوہ suspended animation اور hibernation کے متعلق جدید تحقیق بھی دیکھی جو اس کتاب سے مکمل اتفاق کرتی ہے۔ افسوس یہ ہے کہ نعیم ملک صاحب نے اس کتاب کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ اور بے وجہ کے اعتراضات بنانے کے چکر میں جھوٹ کا کناہ بھی مول لیا۔

  22. Hi, there. Visit my blog http://cyberlampung.blogspot.com/ Thanks.

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: