آج یوٹیوب پر سرفنگ کرتے ہوئے مجھے یہ ویڈیو کلپ ملی جس میں معروف کالم نگار اور زمانہ طالب علمی میں بائیں بازوں کی تنظیم سے وابستہ رہنے والے حسن نثار کہہ رہے ہیں کہ ’تعلیمی داروں میں جمعیت کا وجود ایک بہت بڑی بلیسنگ ہے‘۔ یہ ویڈیو کلپ غالبا جمعیت کے ماس میڈیا ڈپارٹمنٹ نے ان تمام ویڈیوز کے ساتھ اَپ لوڈ کی ہے جن میں ملک کی معروف شخصیات نے جعمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان میں جاوید ہاشمی ، عطالحق قاسمی ، عرفان صدیقی، مشتاق منہاس وغیرہ شامل ہیں۔
میں نے خاص اس کلپ کا انتخاب اس لیے کیا کہ باقی لوگوں کے برعکس حسن نثار دائیں کے مخالف یعنی بائیں بازوں کا حصہ ہیں۔ اس انتخاب کی دوسری وجہ یہ ہے کہ حسن نثار نے جامعہ پنجاب کی جمعیت کو زیادہ قریب سے دیکھا ہے اور یہ باتیں بھی جامعہ پنجاب جمعیت کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جامعہ پنجاب میں جمعیت کے کردار پر گزشتہ دِنوں میڈیا میں بہت بحث ہوتی رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : اگلے چند دنوں تک اپنے آبائی گاوں واقع ’ اَپر دیر‘ جانے کے سبب میں انٹر نیٹ کو استعمال نہیں کرسکوں گا کیوں کہ دیر کی بلند چوٹیوں پر واقع گاوں ديهات میں ابھی انٹرنیٹ نہیں پہنچا ہے۔
تبصرے کے لیے پیشگی شکریہ۔ میں اپنا تفصیلی تبصرہ ۲۰ جولائی کو واپسی پر لکھوں گا۔

ویڈیو کلپ ملاحظہ کیجیے
السلام علیکم ورحمۃ برکاتہ،
واقعی جمعیت کےمتعلق میں نےبہت کچھ پڑھاہےاوراس کےبارےمیں سب نےمثبت ہی کہاہےکہ تعلیمی اداروں میں یہ ایک مثبت کرداراداکررہی ہے۔
والسلام
جاویداقبال
بات تو سچ ہے یعنی نوجوان جب باپ بنتا ہے تو پھر اسے پتہ چلتا ہے کہ پڑھنے کیلیے کس طرح کا ماحول ہونا چاہیے۔ ہم بھی جمیعت مخالف رہے ہیں مگر حسن نثار صاحب کی بات کی تائید کرتے ہیں۔
مجھے حسن نثار صاحب کا جمعیت پر تبڈرہ سن کر بہت خوشی ہوءی ۔صیحح بات کو قبول کر لینا بڑی بات ہے۔ حسن نثار صاحب نے اس باے کی نشان دہی کی کے عمر کے اس حصے میں ان کو یہ احساس ہوا۔ مجھے یقین ہے کہ امنے دل کے اندر وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کا جماعت اسلامی کا رول پاکستان میں غنیمت ہے، آج کے اس دور میں یہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لئے اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے اپنا سب کچھ نثار کرنے میں کچھ پروا نہیں کرتے۔
اب اسلامی جميعت طلباء کا کردار کيا ہے ميں نہيں جانتا مگر جب تک ميں کالج ميں تھا اُس زمانہ ميں کالج ميں جتنے مثالی لڑکے ہوتے تھے بعد ميں معلوم ہوتا کہ وہ اسلامی جميعت طلباء کا رُکن يا رفيق ہے
اسلامی جمعیت طلبہ کا کردار مثالی رہا ہے۔ طلبہ کے لئے ان کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ حسن نثار صاحب کا یہ انٹرویو میں پہلے بھی دیکھ چکا ہوں۔
جمیعت والوں کو چاہیئے تھا کہ وہ سن بھی لکھ دیتے کہ حسن نثار نے یہ کس سن میں کہا تھا!
🙂
کیونکہ اب تو وہ جمیعت کو خاص طور پر پنجاب یونیورسٹی میں ایک بدمعاش تنظیم سمجھتے ہیں ثبوت کے لیئے انکا پروگرام چوراہا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی تشریف لائے تھے اور خوب جمیعت کے گندے کپڑے سر بازار دھوئے گئے تھے اس کے یونیورسٹی کے ناظم کی موجودگی میں!
اور اس بے چارے سے کوئی جواب نہ بن پڑاتھونوں میں کٹی ایف آئی آر نے اس کا منہ جو بند کردیاتھا!
اگر حسن نثار کے کہے کی اتنی ہی اہمیت ہے تو یہ بھی تو حسن نثارہی نے کہا ہے نااور کہے ہوئے ابھی زیادہ عرصہ بھی نہیں ہوا!
http://farhandanish.wordpress.pk/?p=122
اوپر والا لنک صحیح نہیں تھا،اس لیئے صحیح لنک لگادیا ہے!
لوجی بارا سنگھا آگیا۔۔۔۔۔۔۔
سر آپ بہت خوب لکھتے ہیں پڑھ کر خوشی ہوئی
تبصرہ کا شکریہ!
حسن صاحب کی موجودہ سیاست کیا کہتی ہے اس بارہ میں؟
jamiat talmi idarou ma allaha ke rahmat hai aj app dakh sakty hen k hmry nesab ma asi koi book ni hai jo nojawnou ko din islam ke trf rageb kary laken jamiat ya kam 63salou sy injam dy rahe hai