Posts Tagged ‘انور شعور، فوجی حکومت، سیاسی حکومت ، اکتاہٹ، کرپشن، فوجی غاصب’

Articles

وہ اکتاہٹ ہمیں فوجی حکومت میں نہیں ہوتی

In پاکستان on نومبر 5, 2009 منجانب ابو سعد Tagged:

انور شعور نے آج کیا قطعہ کہا ہے۔

عوامی دور میں فورا دمادم ہونے لگتی ہے

کسی آمر کی من موجی حکومت میں نہیں ہوتی

ہوا کرتی ہے جمہوری حکومت میں جو اکتاہٹ

وہ اکتاہٹ ہمیں فوجی حکومت میں نہیں ہوتی

بات وزنی ہے۔ شاید یہ بہت ساروں کی دل کی بات ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب میں زرداری ، رحمن ملک(ڈکیت) اور حسین حقانی ( نہ کہ پیپلز پارٹی ) کی حکومت سے سخت اکتا چکا ہوں  یہ سمجھتا ہوں کہ جنرل پرویز میراثی و طبلچی کی فوجی حکومت پاکستان کی بری حکومتوں میں سے ایک بلکہ سب سے بری حکومت تھی۔ فوج کا سیاسی کردار انتہائی بے ہودہ اور کالا ہے کہ اس کا سوچ کر بھی روح کانپ جاتی ہے۔ لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ موجود حکومت کی امریکا نوازی اور کرپشن کو دیکھتے ہوئے خوش ہوا جائے؟