Articles

کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں

In میڈیا, پاکستان on اکتوبر 18, 2010 by ابو سعد Tagged: , , , , , , ,

مریم گیلانی روزنامہ مشرق کی معروف کالمسٹ ہیں۔ وہ پاکستان ریلوے کی ریجنل ڈائریکٹر ہیں اور ان دنوں بلاضابطہ بھرتیوں کی مخالفت پر عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے حاجی بلور کی زیر اعتاب ہیں۔ حاجی صاحب ریلوے کے وفاقی وزیر ہیں جو پشاور کے اکثر سنیما ہاوسز کے مالک ہیں اور ٹوٹے چلانے کے لیے مشہور ہیں۔ مریم گیلانی نے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں ہے؟ شاید کسی عجائب خانے میں ہو کہ یہ آج کل کوئی غیرت آج کل کے زمانے میں عجیب چیز بن گئی ہے جو’’اپنے گھر‘‘ یعنی عجائب خانے میں ہی ہوسکتی ہے۔
پورا مضمون ملاحظہ کیجیے۔
……………………………………….
کبھی کوئی آواز سنائی دیتی ہےجو کہتی ہے سب کہہ دو‘ کبھی ٹی وی اسکرین پر بےشمار نوجوان لڑکےاور لڑکیاں ہنستےمسکراتے آپس میں باتیں کرتےدکھائی دیتےہیں ‘ کبھی ایک ہی لڑکےکے پیچھےدو لڑکے چلتے چلتےاسےمختلف قسم کےلالچ دےرہےہوتےہیں اور لڑکی انہیں درخوراعتناءنہیں سمجھتی‘ یکایک ایک لڑکا چلّا کر کہتا ہےمیں تم سےدن رات لگاتار بات کروں گا اور بس لڑکی ریجھ جاتی ہے۔ شریف لوگ یہ باتیں آخر کیسےبرداشت کرسکتےہیں اور جہاں تک میں اس قوم کو جانتی ہو یہ شرفاءکی قوم ہے۔ اپنی بچیوں کےحوالےسےہم بڑےہی غیرت مند ثابت ہوئےہیں۔ یہ ٹھیک ہےترقی پسند کہلانےکا جنون اس قوم کو پرو یزمشرف نےبخشا ہےاور موجودہ حکومت بھی اس ترقی پسند کےاظہار میں کچھ نہیں لیکن اس سب سےاس قوم کی آنکھ کی شرم مر نہیں جاتی۔ ہم کتنےبھی ترقی پسند ہوجائیں‘ دنیا کی روایات سےجس قدر بھی کاندھا ملا کر چلنا چاہیں اس کےباوجود اپنی بچیوں کےحوالےسےہمیشہ انہی دقیانوسی خیالات کےمالک رہتےہیں۔ کوئی راہ چلتا لڑکا‘ کسی بچی سےفون پر بات کرنا چاہے‘ کوئی لڑکا اور لڑکی آپس میں ساری رات گفتگو کرنا چاہیں‘ کوئی انجانا شخص ہماری کسی بیٹی کو سب کہہ دینا چاہے‘ یہ باتیں صرف معیوب ہی نہیں ایک باغیرت آدمی کےلیےڈوب مرنےکا مقام ہےکیونکہ ہم اتنےماڈرن کبھی نہیں ہوسکتے۔
کمال کی بات یہ ہےکہ ہمارا میڈیا یہ سب چیزیں دن رات دکھارہا ہےاور کسی کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ‘ ہر ٹیلی فون نیٹ ورک صرف یہ دکھا کر اپنی سم بیچنےکی کوشش کررہا ہےکہ اس ایک سم کےخریدنے سےایک لڑکا کتنی آسانی سےکسی بھی لڑکی سےبات کرسکتا ہے۔ کیا ہماری زندگیوں کا بس اب صرف یہی مقصد رہ گیا ہے؟ کیا زندگی میں اس سے بہتر ہدف کوئی اور دکھائی ہی نہیں دیتا کہ کس طور ایک ہاتھ نہ آنےوالی لڑکی کو گفتگو کےجال میں پھنسایا جاسکےاور کیا ہر وہ شخص جو کسی بچی کا باپ ہےیہ برداشت کرسکتا ہےکہ اس کی بیٹی دن رات لگاتار لڑکو ں سےبات کرتی رہے۔ اس معاشرےکی اقدار میں بگاڑ بلاشبہ ہوگا‘ ہم ترقی پسند ہوگئے ہوں گےلیکن اس طرح بیٹیاں موبائل فونوں کےٹھیلوں پر لگا کر لوگوں کےحوالےنہیں کردی جاتیں۔ عورت کی آزادی کےبھی ہم بہت شوقین ہوں گےلیکن اتنی بےمحابہ آزادی کون شریف آدمی برداشت کرےگا؟ یہ ٹیلی فون کمپنیاں عورت کو ایک سودےکی طرح بیچنےکی کوشش کررہی ہیں۔
حیرت مجھےاس بات پر ہےکہ یا تو ہمیں اس بات کا ادراک ہی نہیں اور یا پھر ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں کیونکہ ایک صبح جب میں نے ایک نیوز چینل لگانےکےلیےٹی وی کھولا تو اس پر ایک فون کمپنی کا یہ اشتہار آرہا تھا جس میں ایک لڑکےکےپیچھےدو لڑکےلگےہوئےتھے۔ غصےنے یوں طبیعت پر گرفت کی کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کروں۔ کیا اب شرافت کی کوئی بات نہ ہوگی اور وہ بچیاں جو اس معاشرےکے ہر گھر میں موجود ہیں صرف غیرمردوں کے لبھانےکو ہی رہ گئی ہیں۔
یہ دور ماڈرن دور ہے لڑکا اور لڑکی کےبات کرنےمیں معیوب بات نہیں سمجھے جاتی لیکن کیا ہم اتنےبےغیرت ہوگئےہیں کہ میڈیا سرعام یہ پیغام نشر کرتا ہےکہ لڑکیوں کےلیے وہ لڑکےپسندیدہ ہونےچاہئیں جو ان سےدن رات بات کریں۔ تو پھر ماں باپ کی ضرورت ہی کیا ہے۔ عورت کا عورت کہلایا جانا ہی کیا ضروری ہےکیونکہ مستور کےمعنی تو ڈھکےہوئےہونےکےہیں۔ یہ وقت اور یہ ترقی تو عورت کےآسکار ہوجانےکی دعوت دےرہی ہےاور اگر ہم خاموش ہیں تو دراصل کہیں نہ کہیں اس سب کےلیےآمادگی ہمارےدلوں میں گھر کرچکی ہی۔ اب عورت نہیں ہےکیک پیسٹری ہوگئی اور بیکری میں داخل ہونےوالا ہر شخص اسےللچائی ہوئی نظروں سےدیکھ رہا ہے۔ آج ان فون کمپنیوں کا اسےمشورہ یہ ہےکہ ہر للچائی ہوئی نظر اور رال ٹپکاتےفقرےکےجواب میں اسےاترانا چاہیےخود پر ناز محسوس ہونا چاہیے۔ یہ اسےسکھارہےہیں کہ کون کون سی ادائیں کیسےدکھائی جاسکتی ہیں تاکہ تماش بینوں کےلیےمنظر دلفریب ہوسکےاور موبائل فون کی سمیں زیادہ سےزیادہ بک سکیں۔ کیا ہم واقعی بےغیرتی کی اس حد تک پہنچ چکےہیں جہاں ایسی باتوں نےاثر کرنا بند کردیا ہےیا ہم روٹی‘ کپڑا اور مکان میں ایسےالجھ گئےہیں کہ عزت اور غیرت جیسی کیفیات اپنےہی پیروں تلےروندی گئی ہیں۔ کیا ہمارےآنگنوں میں پلتی بچیاں اتنی سستی اور اتنی بےوقعت ہیں کہ ایک سو روپےکی سم بیچنےکےلیےانہیں شکار بنا کر دکھایا جائے۔ آنکھوں کی شرم و حیات کی بات تو چھوڑیے یہ لڑکےبھی کیا لڑکےہیں جو ان اشتہاروں میں دکھائےجاتےہیں جن کےرویوں میں کوئی وقار نہیں اور لہجوں میں کسی عورت کا احترام نہیں۔ وہ غیرت کی بات کیا کریں گے اپنی بہنوں کی عزتوں کےکیا ضامن ہوں گےجو دن رات دوسری لڑکیوں کو صرف حاصل کرنےکی چیز سمجھ کر پیچھا کریں گے۔
اس معاشرےمیں عورت کا کیا مقام ہونا چاہیے‘ کیسا احترام اس کی ذات سےوابستہ کیا جانا چاہیے کہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہےیہ باتیں تو اب پرانی ہوگئیں شاید ہم بھول گئےہیں لیکن کیا انسان ہونا بھی بھول گئےہیں آپس کا احترام اور حدیں بھی بھول گئےہیں؟ اگر عورت خود اپنا تحفظ کرسکنےسے قاصر ہوگئی ہےتو کیا ایسا کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں جو کم از کم یہ اعتراض ہی اٹھاسکے کہ اس طور کےاشتہارات بند کیےجائیں جو اسےایسا کم حیثیت ثابت کرتےہوں۔ اور سوچنا تو یہ بھی ہےکہ عورت کی آزادی کےاس دور میں آخر عورتوں کو یہ اعتراض کیوں نہیں کہ انہیں انسان دکھانےکےبجائےخاصےکی ایک چیز بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ ان ٹیلی فون کمپنیوں پر تو مقدمہ ہونا چاہیےکیا پیمرا میں کوئی باضمیر شخص موجود نہیں۔آخر کس قسم کی سنسر شپ پالیسی ہےجو ایسی بےغیرتی کو کروڑوں لوگوں کی بصارتوں تک پہنچنےسےروک نہیں سکتی۔ ٹیلی فون کمپنیوں کا ہی محاسبہ کیا جانا چاہیےجنہیں اقدار کی شائستگی کا تو علم نہیں اور پامالی کو انہوں نےتفاخر بنالیا ہے۔ لیکن بات پھر بھی وہی ہے۔ وہ کہتےہیں سب کہہ دو کیونکہ ہم اور آپ کچھ نہیں کہتے۔

14 Responses to “کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں”

  1. کیاکریں بےحیائی کاایک سیلاب ہےجوکہ کہ بجائےتھامنےکےبڑھتاہی چلاجارہاہےاس کوروکناہم لوگوں نےہےلیکن ہم نےبھی آنکیھں بند کی ہوئيں ہیں۔

  2. ان سب چیزوں کو بہت آہستہ رو مراحل سے گزار کر چور دروازوں سے ہمارے معاشرے میں پہنچایا گیا ہے کہ برا ہونے کے باوجود اب ان چیزوں کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ اور اگر کوئی چیز غلط ہی نہ لگے تو اُس کا سدِ باب کون کرے۔

    یہ ایک اجتماعی بے راہ روی ہے اور اس کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کے لئے ان لوگوں کے پاس بہت سے القابات جیسے ملا، دقیانوسی اور طالبان موجود ہیں پھر ایسے میں ان سب معاملات سے چار و نا چار لوگ پہلو تہی کر ہی جاتے ہیں۔

  3. سلام اس غیرت مند خاتون کو!
    اسلام کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں کم از کم معاشرتی بگاڑ ختم کروانے میں سنجیدہ کاوش کریں تا کہ ان کا اعتماد اسلام کے حوالے سے بحال ہو سکے ۔

  4. یہ سب کچھ بلاوجہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی فقط کاروبار کی ترقی مطلوب ہے . اشتہار تہذیب اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھہ کر بھی بنائے جا سکتے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کے ڈرامے سے لے کر اشتہار تک اور خبروں سے لیکر نشریاتی مباحثوں تک کوشش یہی ہے کے کسی طرح اس قوم میں بےحیائی کو فروغ ملے. لوگوں میں ظاہر پرستی کا رجحان بڑھے. گلیمر کی اس قدر بھرمار ہے کے دل بے چین ہو جاتا ہے . ایسا لگتا ہے عوام الناس میں ایک ہیسٹیریا پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. آج صبح ہی میں نے شائستہ واحدی اور چھچھورے مانی کو طلاق کے ایک فتوے کا مذاق اڑاتے دیکھا. اس صبح کے پروگرام میں زیادہ سوالات چھچھورے مانی کی شادی سے پہلے بیوی سے ڈیٹنگ سے متعلق تھے. لگتا ہے میڈیا میں ہر چیز کی تان گلیمر پر آکر ٹوٹ رہی ہے. آپ اسے اگر خلاف حقیقت نہ سمجھیں تو میں یہ عرض کروں گا کے پاکستانی میڈیا انحرافی تبدیلیاں لانے میں انڈیا کے میڈیا سے کہیں آگے ہے. مجھے لگتا ہے کے اب وہ وقت آگیا ہے کہ ٹی وی ہماری زندگیوں سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہو جاتے.

  5. یہی میڈیا کے ہتھکنڈے ہیں جن کا مقصد عوام کے رجحان کی ایک خاص زاویے پر ڈھالنا ہے۔ اور یہ وہ زاویہ ہے جس نے ہماری آنکھوں کو بھینگا کر کے رکھ دیا ہے۔
    جن آنکھوں میں خاک مدینہ و نجف کا سرمہ اور جن دلوں میں اللہ اور اس کے رسول کی یاد کا چراغ جلنا چاہیے ۔۔۔۔ وائے افسوس کہ آنکھوں اور دلوں کی بربادی کا کسی کو ککھ احساس نہیں۔
    دلے دارم و محبوبے ندارم
    دلے دارم و محبوبے ندارم

    اس قوم کو کاش کوئی بتاے اور اس قوم کی کاش کوَئی تربیت کرے کہ حریمِ دل میں کس کو بسانا ہے اور آنکھیں کس کے جمال سے منور کرنی ہیں۔

    کاش کوئی رسم شبیری ادا کرے ۔۔۔
    کاش کوئی جہاد فی سبیل اللہ میں نکلے۔۔

    اسیرانِ جمالِ مصطفی کا تذکرہ اس قوم کو سنائے اور ان کے دل و نگاہ کو عشق مصطفی کی گرمی عطا کرے ان کے دلوں سے وہی تیر پھر پار کرے ، تمنا کو سینوں میں بیدار کرے۔

    ہے وہی تیرے زمانے کا امامِ برحق
    جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

  6. جاپانی قوم بھی دوسری جنگ عظیم کے ختم ہونے تک ایک شرم حیا والی مشرقی قوم تھی۔
    جیسے ہی جنگ ختم ہوئی آہستہ آہستہ منصوبہ بندی سے بے حیائی اس قوم میں ڈالی گئی۔
    اب غیرت کے معنی ہی انہیں معلوم نہیں۔
    بیٹی بوائے فرینڈ لیکر اپنے کمرے گھس جائے کوئی برائی نہیں۔
    بیٹا اپنی گرل فرینڈ اپنے کمرے لیکر گھس جائے تو بھی کوئی برائی نہیں۔
    یہی کچھ اب پاکستان میں کیا جارہا ھے۔
    چند دن پہلے ایک بلاگ پوسٹ پردے پر پڑھی ۔حیرت ہوئی کہ یہ کیا ھے۔اگر وہاں پر تبصرہ کرتے ہیں تو پھر فساد شروع۔
    بعض اوقات تو ایسا محسوس ہوتا ھے۔کہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی سے کیا جارہا ھے۔

  7. مریم گیلانی ان مردوں سے بھی اچھی ہیں جو اپنے افسر کا نا جائز حکم مجبوری کے کھاتے میں ڈال کر مان لیتے ہیں۔

    یہ مضمون ایک طمانچہ سہی، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ ہمیں جگا سکے گا؟

  8. مریم گیلانی کو اس سلسلے میں با غیرت مردوں کی کمی کیوں محسوس ہو رہی ہے؟
    یہ مضمون طمانچہ ہے ہماری بنیادی سوچ پہ جہاں ہم بنیادی برائیوں کو بھی کسی نہ کسی جنس سے وابستہ کر دیتے ہیں، اور پھر لا محالہ غیرت سے۔ کیا ہمارے مسائل غیرت کے حوالے کے بغیر نہ شناخت ہو سکتے ہیں اور نہ حل۔ جج صاحب۔ یا اس میں بھی کچھ منصوبہ بندی ہے۔

  9. سوچنے کی باتیں ہیں۔

  10. چھوڑیں جی غیرت ویرت کو، بحثیت پاکستانی صرف عورت کے معاملے میں ہی ہماری تھوڑی بہت غیرت باقی رہ گئی ہے ورنہ باقی سارے معاملات میں تو اتنی غیرت بھی نہیں ہے۔

  11. غيرت مند مرد تو بہت ہيں صرف ديکھنے کی بات ہے، طالبان بھائی مايوس نہ ہوں؛

    Hardliners call for deaths of Surrey Muslims
    http://www.independent.co.uk/news/uk/home-news/hardliners-call-for-deaths-of-surrey-muslims-2112268.html

  12. یہ جو پشاور کے ریلوے کے وزیز بلور صاحب ہین نا ۔ ایک عادت بہت اچھی پائی ہے ۔۔۔ جنازہ پر ضرور جاتے ہیں ۔ اور حلوہ بھی کھاتے ہیں ۔۔۔۔۔باقی ان میں کوئی خوبی نظر نہیں اتی ۔۔۔۔ بولتے ہیں تو لگتا ہے ۔ پشاور کے سارے بند نالوں کا گند انکے گلے میں بند ہے۔۔۔۔گلے کو صاف کھوانے کے لیے پہلے پشاور کے گندے نالے صاف کھروانے ہوں گے ۔۔ تب جا کلر ان کا گلہ بھی کھولے گا۔۔۔۔۔مشورہ مفت ہے

  13. […] […]

تبصرہ کریں