Articles

کچھ الطاف بھائی کےحق میں

In پاکستان on ستمبر 29, 2010 by ابو سعد Tagged: , , , , , , ,

کوئی کہتا ہےالطاف حسین نےپنیترا بدل دیا‘بعض کا خیال ہےکہ یہ لندن میں اپنےگرد گھیرا تنگ کرنےوالوں کو دھمکی ہے‘کچھ کی رائےمیں اس کا تعلق ملک کےاندر کےجوڑ توڑ سے ہے۔ عافیہ صدیقی کی سزا کےخلاف فقید المثال ریلیوں سےبھائی کےٹیلی فونک خطاب سے دو دن قبل انہوں نےایک خط کےذریعےاطلاع دی کہ پنجابی/پاکستانی اسٹبلشمنٹ کےبعد اب انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ بھی ان کےپیچھےپڑگئی ہےاور ان کو مٹانےکےدرپے ہے۔ یہ غیر معمولی اطلاع(بریکنگ نیوز) تھی کیوں کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کےحوالےسےقادیانی لابی کی پرچی اور سرٹیفکیٹ بھی الطاف بھائی کےپاس تھی۔پھر متحدہ سےامریکا کےتعلق کی حالت یہ ہےکہ امریکی سفیر پاکستان آتےجاتےبھائی کےلوگوں سےملنا ضروری سمجھتی ہیں(تصویر اور تبصرہ بشکریہ جسارت ذیل میں ملاحظہ کریں)
اب ممکنا ت پرکچھ بات کریں۔ ہوسکتا ہےالطاف حسین کا ذہن بدلا ہو اور اسی کےسبب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ یعنی امریکا ان کےپیچھےپڑگیا ہو۔ ہم اللہ سےجو دعائیں مانگتےہیں ان میں ایک دعا موت کےوقت زبان پر کلمہ طیبہ کےحوالےسےبھی ہے۔ لہٰذا اللہ کسی انتہائی نیک بندےکو آخری لمحےکےعمل کےسبب جہنم اور کسی برےبندےکوآخری لمحات میں اچھےعمل کےسبب جنت میں داخل فرماتےہیں۔ ممکن ہو کہ الطاف بھائی کی سوچ بدلی ہو اور میری دعا ہےکہ وہ اپنی باتوں پر قائم رہےتو میری دلی نفرت ان کےلیےمحبت میں تبدیل ہوتےدیر نہیں لگےگی۔
متحدہ مخالف کچھ لوگوں کو یہ کہتےبھی ہم نےسنا ہےکہ الطاف حسین کےاندر منور حسن کی روح چلی تھی/ہے۔ بعض نےکہا کہ جماعت والوں نےلندن سکریٹریٹ پر قبضہ کرکےمنور حسن سےالطاف حسین کی آواز میں تقریر کروائی ہے۔ ایک صاحب اس پر کہنے لگےکہ تقریر تو یقینا الطاف حسین نےکی ہےلیکن انہوں بالآخر وہی باتیں کیں جو جماعت اسلامی گزشتہ 9برسوں سےکررہی ہے۔
معاملہ جو بھی ہو‘ الطاف حسین کےتمام تر تاریک ماضی کےباوجود کل وہ ہمیں کچھ اچھےلگ رہےتھی۔ اللہ کرےوہ مستقل اچھےلگنےکا سامان کرتےرہیں اور ان کا ’یوٹرن‘ ’یوں ٹرن‘ نہ ہو۔
نوٹ: جنگ اخبار کی آج کی سرخی بھی خلاف معمول دلچسپ ہے۔

16 Responses to “کچھ الطاف بھائی کےحق میں”

  1. ایم کیو ایم اور عبداللہ کو شاندار ریلی کی مبارکباد، بھائی کو اسلام قبول کرنے پر بہت مبارکباد اور ابو سعد بھائی کو بلاگ لکھنے پر بہت بہت مبارکباد۔۔۔۔

  2. پتہ نہیں یہ الطاف صاحب کا کون سا پینترا ہے۔ ہم لوگ تو بس ان کی آنیاں جانیاں دیکھتے ہیں اور عش عش کر تے ہیں۔

  3. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    عبداللہ بھائي، اورایم کیوایم کواس ریلی کی کامیابی پرمبارک باد۔ قبول ہو

    والسلام
    جاویداقبال

  4. تو یہ بات ثابت ہو گئ کہ اگر شراب کے اوپر ام الخیر۔ اللہ شافی اللہ کافی لکھ دیا جائے تو آپ اسے بسماللہ کر کے پیئیں گے اور آخیر میں الحمد للہ کہیں گے۔ اس وقت میرے جیسے لوگ اس بات پہ لڑیں گے کہ یہ شراب ہے بے وقوفوں۔ اور آپ فرمائیں گے مگر اب جائز ہے۔
    🙂

  5. کبھی آپ نے ”ٹیڑھی دم” سیدھی ہوتے دیکھی ہے؟
    پاکستان امریکہ کے دو ایسے مطالبات پر اندرون خانہ سر جھکا چکا ہے جو قوم کو ایسے ہی بتانا نا ممکن ہے۔ اس بے غیرتی کو بتانے کے لئے باقاعدہ ڈرامہ تیار کیا گیا ہے۔
    قوم عافیہ کے لیئے ریلیاں اور احتجاج کرے گی اور حکومت عافیہ کی واپسی کے لئے ان دو مطالبات کو تسلیم کر لے گی۔ عوام عافیہ کے خاطر ان کڑوے گھونٹوں کو ”ہنسی خوشی” پی لے گی۔ اب یقناً ”ٹیڑھی دم” کا اس ڈرامہ میں کردار سمجھ آگیا ہوگا۔(اب ان دو مطالبات کا مت پوچھیے گا۔ امید ہے چند دنوں میں سامنے آجائیں گے۔) نیٹو افواج کا پاکستانی حدود میں کاروائی بھی اسی مطالبے کا حصہ ہے۔

  6. انيقه باجی کیا آپ اپنی بات کی وضاحت کرنا پسند فرمائیں گی؟ میں کب کہا کہ الطاف حسین جو حرام کاریاں کرتے رہے ہیں وہ ٹھیک تھیں؟ میں نے عرض کیا ہے کہ انہوں نے ایک درست موقف کو مان کر اچھا کیا ہے۔ اللہ کرے وہ مستقبل میں ابھی اچھا بہرے کی تمیز کریں ۔ جہاں تک عافیہ صدیقی کے مسئلے کاسوال ہے تو آپ کے مضٕون کا ایک تفصیلی جواب مگر ہفتے کے بعد کیوں کہ جمعہ تک میری صحافتی مصروفیات اس کی اجازت نہیں دے رہی۔

  7. بلاگستان کے صحافیوں کے کیا کہنے. سعد/کاشف، کیا آپ لوگ ترجمان القرآن کے لیے رپورٹنگ کرتے ہیں؟
    کلام اقبال کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے اور نسیم حجازی کے مکالموں سےاپنی خون گرم کرنا اور دوسروں کا بہانا ہی دین کی خدمت ہے؟
    اپنے کام کے لیے آپ کے ممدوح جماعت اسلامی والوں نے کافی اشوز کو اچھالا ہے. الطاف حسین کو بھی ایک چانس دیں.

    فی الحال ادھر نظر ڈالیں، منور حسین صاحب کا نقطہ نظر سمجھ آ جاے گا.

    http://blog.dawn.com/2010/04/29/a-tale-of-two-calls/

    عامر ملک کی بات میں کافی دم ہے

    وسلام ،
    گفتاری

  8. پڑھ کر دل چاہتا ہے کہ زمین پھٹے اور میں اندر چلا جاوں۔ آپ پہلے ایک الزام لگا رہی ہیں، پھر آپ خود ہی استغاسہ کی وکیل بن کر امریکی میڈیا کی گواہی پیش کررہی ہیں، پھر جج بن کر ان کے الزامات کو قبول قبول کرلیا اور آخر میں بغیر وکیل صفائی، ملزم، اور دوسری طرف کے گواہوں کو سنے فیصلہ صادر کردیا۔ یہ عمل امریکی عدالت کے عمل سے بھی قابل مذمت ہے۔

  9. پڑھ کر دل چاہتا ہے کہ زمین پھٹے اور میں اندر چلا جاوں۔ آپ پہلے ایک الزام لگا رہی ہیں، پھر آپ خود ہی استغاسہ کی وکیل بن کر امریکی میڈیا کی گواہی پیش کررہی ہیں، پھر جج بن کر ان کے الزامات کو قبول قبول کرلیا اور آخر میں بغیر وکیل صفائی، ملزم، اور دوسری طرف کے گواہوں کو سنے فیصلہ صادر کردیا۔ یہ عمل امریکی عدالت کے عمل سے بھی قابل مذمت ہے۔…

  10. Abusive Language Edited

  11. Abusive Language Edited

  12. اوپر کیا گیا تبصرہ میرا نہیں ھے۔

  13. ياسر بھائی آپ اور افتخار کے نام سے تبصرہ کرنے والا ایک ہی میں نے اس کے تبصرے ہٹا دیے ہیں۔

  14. اور یہ تبصرے بھی میں نے نہیں کئے
    مہربانی کرکے ان کا بھی کچھ کریں

  15. جعفر بځائ یہ وضاحت کافی ہے۔ میں نے آئی پی چیک کیا ہے ، یہ تبصرہ آپ کا نہیں ہے۔ اسے رہنے دیں تاکہ اوروں کو پتہ چلیں کہ کسی کے نام سے کیا تبصرہ لازمی نہیں ہے کہ اسی کا ہو، شرارتی طبقہ بھی انٹرنیٹ پر سرگرم ہے۔

تبصرہ کریں