Articles

خواہ مخواہ –میرا پشتو بلاگ

In پاکستان on اکتوبر 7, 2010 by ابو سعد Tagged: , , , , ,

میرا انگریزی سے اردو بلاگستان کی طرف سفر بڑا خوشگوار رہا۔ اگرچہ اس کا تھوڑا بہت اثر انگریزی بلاگ پر پڑھا اور میں اسے مناسب وقت نہ دے سکا لیکن میں نے دونوں کو جاری رکھا۔ حال ہی میں میں نے آج ٹی کے بلاگ کے لیے لکھنا شروع کردیا ہے ‘ اور میرا پہلا پوسٹ بھائی سے متعلق ہے۔
انگریزی اور اردو کے علاوہ اب آپ ميرا پشتو بلاگ ’’خواہ مخواہ‘‘ بھی وِزٹ کرسکتے ہیں۔ یہاں خواہ مخواہ لازمی کے معنوں میں ہے اور اس بلاگ پر یہ لازم ہے کہ اخوا( ادھر) دیخوا ( ادھر) کی خبریں اور ان پر تبصرے پشتو سمجھنے والے قارئین تک پہنچائے۔
 یہاں یہ بتاتا چلوں کہ پشتو بلاگزکی تعداداگرچہ اتنی زیادہ نہیں ہے لیکن پشتو ویب پیجز اور بلاگز اردو بلاگزسے زیادہ موثر ہیں۔ اس کی ایک چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ میرے ایک دوست پشتو کے بلاگ کو ایڈیٹ کرتے ہیں افغان صدارتی الیکشن سے ایک سال قبل ان کو پیشکش ہوئی کہ وہ حامد کرزئی کے بارے میں صدارتی انتخاب تک مضامین شائع نہ کریں، اس کے بدلے ان کو 1000امریکی ڈالرز ماہانہ دیے جائیں گے۔ اس سے آپ اندازہ لگ اسکتے ہیں کہ ان کا کتنا اثر ہوگا۔ ویسے پشتو بلاگستان پر موجود اکثر بلاگرز سرخ انقلاب کی تحریک کی پیداوار ہیں۔

12 Responses to “خواہ مخواہ –میرا پشتو بلاگ”

  1. پشتو سمجھتابڑی مشکل سے ہوں۔لکھوں کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۱۰۰۰ڈالر خوامخواہ میں بھی لینا چاھتاہوں۔

  2. یه تو بڑے کام کی بات بتائی ہے اپ نے
    لیکن
    پشتو ؟؟؟؟؟؟؟؟

  3. پشتو بلاگنگ کے بارے میں بڑی معلوماتی باتیں پتہ چلی لیکن پشتو نہ آنے کی وجہ سے ہم آپ کے اس بلاگ کی افادیت سے محروم رہیں گے اور امید کریں گے کہ آپ انگریزی اور اردو بلاگنگ کے ساتھ بھی انصاف کرتے ہوئے ہم جیسے قراء کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔ ویسے آپکے اس خوامخوا بلاگ پر خوامخوا کے جاپانی ضرور آئیں گے۔

    ویسے پشتو زبان پاکستان کی دیگر زبانوں کے مقابلے میں اردو سے سب سے مختلف اور پیچیدہ معلوم ہوتی ہے۔ پھر پختون بھائی اپنی یہ زبانی کسی اور کو سیکھانے سے بھاگتے ہیں، یہی لے لیجئیں کہ میرے ساتھ کیا ہوا، جب میں میٹرک میں تھا تو میں نے اپنے ایک پٹھان دوست سے بڑی فرمائش کرکے آداب کے کچھ کلمات سیکھ لئے اور جاکر وہی الفاظ اپنے محلہ کے ایک پٹھان بزرگ کے سامنے عرض کردئے، پہلے تو انکا سرخ ہوگیا، پھر انہوں نے پوچھا کہ غلیظ گالیاں تمہیں کس نے سیکھائی ہیں۔ میں تو وہاں شرم سے پانی پانی ہوگیا تھا۔

  4. پشتو بلاگ کے آغاز پر مبارکباد قبول کریں۔ پشتو بلاگ کی اثر انگیزی کا پڑھ کر تو منہ میں پانی آرہا ہے جناب۔ سنجیدگی سے پشتو سیکھنے پر غور کرتا ہوں۔۔۔۔

  5. بہت خوب، ترقی ہورہی ہے۔ ویسےواقعی یہ بات ہےتوپشتومیں لکھناتوبہت فائدےوالی بات ہےہاں یہ بتائیں کہ انہوں نےیہ ضمیرکاسوداکیاکہ نہیں

  6. نہیں جاوید بھاءی ان کے بقول انہوں نے پیسے نہیں لیے۔ اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ایک ہوسکتا ہے وہ ضمیر کا سودا نہ کرنا چاہتا ہوں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ حامد کرزءی کے مخالفین اور زلمے خلیل زاد کے حامیوں میں سے ہیں۔

  7. اچھا جی۔۔۔ تو آپ بھی اپنے حصے کے ہزار ڈالر ماہانہ کمانا چاہتے ہیں۔۔۔ ہا ہا ہا

  8. منہ میں رکھ کے پان بولتا ھے
    جانے کونسی زبان بولتا ھے
    آو ہم بھی اس ہی طرح پشتو بولیں
    جیسے اردو پٹھان بولتا ھے۔

  9. فکر پاکستان:
    آُپ جس طرح کی پشتو بھی بولیں گے ہم آپ کو کہیں گے خوش آمدید۔ سو بسم اللہ

    زبانیں سب ہماری زبانیں ہیں اور پھر قومی زبان کی کیابات ہے۔ ویسے میں اس طرح اردو نہیں بولتا جس طرح منہ میں پان رکھنے والے پٹھان بولتے ہیں۔ اگرچہ میں نے اردو کا پہلا لفظ 22 سال کی عمر میں بولا لیکن میں اچھی خاصی بول لیتا ہوں۔
    نعیم بھائی
    میں نہیں کما سکتا کیوں کہ کوئی امریکا مخالف کررزئی ، زلمے خلیل زاد اور کابل میں موجود تمام قوتوں کا بھی مخالف ہوگا یہ لوگ امریکی پٹھو بن کر اس کے قیام کی راہیں ہموار کرتے رہتے ہیں۔ اور ویسے بھی تانیہ رحمان اور منیر عباسی ہیں نے مجھ پر نظر رکھنے کے لیے۔ 
    میرا بنيادی موضوع خیبر پختونخوا ہوگا اور وہاں کے ایزی لوڈ والے بابا ‘ وہ خواہ مخواہ ( اردو والا) پیسے نہیں دیتے ‘ بلکہ خواہ مخواہ (پشتو والا) لیتے ہیں۔

  10. آج ٹی وی کے لیئے بلاگ تو لکھ رہے ہو مگر یہ خیال رکھنا کہ انکے ٹیمپلیمینٹ اور تمھاری مینٹیلیٹی کا کوئی جوڑ نہیں ہے!!!!!!
    🙂

  11. ابو سعد بہت مبارک ہو پشتو بلاگ کی طرف آنے کا خیال کیسے آیا ،،، مجھے پشتو بولنی آتی ہے لیکن لکھنی نہیں آتی ۔۔۔ اور پڑھا تو بالکل نہیں جاتا ۔۔۔ خیر اپنے پٹھان بہن بھاہیوں کے لیے یہ ایک بہت اچھا کام شروع کیا ہے ۔۔۔اللہ پاک کامیابی دے آمین

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: