Posts Tagged ‘بولٹن مارکیٹ، ایم کیو ایم ، بلیک واٹر، الطاف حسین ، شہری ناظم ، شہری حکومت کراچی، فائر بریگیڈ ، کراچی کے تاجر،’

Articles

بولٹن مارکیٹ کو آگ کس نے لگائی؟

In پاکستان on جنوری 19, 2010 منجانب ابو سعد Tagged:

پاکستان کے معاشی مرکز کراچی کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں آگ لگانے والوں کا "پتا” لگنا ابھی باقی ہے۔ ملک کے انٹیلیجنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ایسے لوگوں کے تلاش میں ہیں جن کے سر یہ الزام تھوپا جاسکے۔ ہر خبر کی جڑ تک پہنچنے والے ٹی وی اینکرز اور ان کے چینلز ملک کے سب سے انتہا پسند اوت تشدد پسند گروہ سے دبے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں اللہ بھلا کرے کچھ نوجوانوں نے ایک ایسی فلم بنائی ہے جس میں حقائق سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ یہ فلم دو اقساط میں تلخابہ کے انگریزی بلاگ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ تحقیقاتی فلم کے لیے یہاں کلک کریں۔