Articles

بولٹن مارکیٹ کو آگ کس نے لگائی؟

In پاکستان on جنوری 19, 2010 by ابو سعد Tagged:

پاکستان کے معاشی مرکز کراچی کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں آگ لگانے والوں کا "پتا” لگنا ابھی باقی ہے۔ ملک کے انٹیلیجنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ایسے لوگوں کے تلاش میں ہیں جن کے سر یہ الزام تھوپا جاسکے۔ ہر خبر کی جڑ تک پہنچنے والے ٹی وی اینکرز اور ان کے چینلز ملک کے سب سے انتہا پسند اوت تشدد پسند گروہ سے دبے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں اللہ بھلا کرے کچھ نوجوانوں نے ایک ایسی فلم بنائی ہے جس میں حقائق سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ یہ فلم دو اقساط میں تلخابہ کے انگریزی بلاگ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ تحقیقاتی فلم کے لیے یہاں کلک کریں۔

10 Responses to “بولٹن مارکیٹ کو آگ کس نے لگائی؟”

  1. تلخابہ صاحب یہ کہانی جناح پور کی کہانی سے ذیادہ مظبوط نہیں ہے 😛

  2. ویسے رحمان ملک اور ایجینسیوں کو چاہیئے کہ ذرا آپ سے بھی انویسٹیگیشن کریں کیونکہ مثل مشہور ہے چور مچائے شور!

  3. http://www.dw-world.de/dw/article/0,,5147477,00.html?maca=urd-rss-urd-all-1497-rdf
    ! Taliban in Karachi

  4. لوجی، یہاں تو لوگ اپنی ڈیوٹی پوری کرنے پہنچ گئے۔ میں نے اپنے پچھلے تبصروں میں بھی کہا تھا کہ ایم۔کیو۔ایم ایک مافیاہے۔ آج کے روزنامہ ایکسپریس میں اوریا مقبول جان صاحب بھی یہ کہتے نظر آرہے ہیں۔ لنک حاضر ہے۔

    http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100831377&Issue=NP_LHE&Date=20100120

    اس میں بڑی صراحت کے ساتھ یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ شور کون مچاتا ہے۔ 😛

  5. وقار اوریا مقبول جان کی وفاداریاں کس مافیا کے ساتھ ہیں وہ بھی سب جانتے ہیں! میں تو اپنی ڈیوٹی نبھا رہا ہوں تم بھی بتادو کہ کس کی ڈیوٹی نبھا رہے ہو!؛)
    تمھارے بھائی بند نے تو لاجواب ہوکر اپنی پچھلی پوسٹ اور اپنا کالم جو جسارت میں علی خان کے نام سے لکھاتھا مٹادیا ہے کیونکہ چوروں کو مور پڑے جارہے تھے:)

  6. عبداللہ بھائی آپ ہماری فکر چھوڑیں، ہمیں تو غم روزگا میں ہی الجھے ہوتے ہیں اور اگر تھوڑی بہت فرصت میسر آجائے تو منافقین متحدہ کے خلاف رضاکارانہ سائبر جہاد کرتے ہیں۔ 🙂

    اوریا مقبول جان نے تو تاریخی حوالے سےایک مضمون لکھا ہے۔ اگر اس کا جواب ہے تو دیں۔ یہ تو کوئی بات نہیں کہ اس کا تعلق فلاں سے ہے۔ یہ ہمارے ساتھ نہیں ہے، قائد کا غدار ہے اور موت کا حقدار ہےکا نعرہ ہی آپ لوگوں کا وتیرہ رہا ہے۔ اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے بھائی لوگو نے مختلف شعبے بنا رکھے ہیں مثلا:
    انٹیلیجنس ونگ: مخالفین پر نظر رکھنے اور راستے سے ہٹانے کے لئے۔

    میڈیا سیل: گوئیبل کے اس مقولے پر عمل کرنے کئے کہ جھوٹ کو اتنا بولو کہ وہ سچ نظر آنے لگے۔

    اب شاید متحدہ ای ڈیویزن بھی تشکیل پا چکا ہے جس کے لئے آپ جیسے لوگوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ آپ کے تو مزے ہوگئے، خوب کما ئی ہورہی ہوگی۔ ویسے آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ بھائی لوگ کم ہی دیتے ہیں اور لیتے زیادہ ہیں۔۔۔۔۔۔بھتہ 😛

    جہاں تک علی خان صاحب کے مضمون کا تعلق ہے تو حضرت روزنامہ جسات کی سائیٹ پر جا کر پڑھ لیں اگر پسند آئی ہے تو۔

  7. وقار بھائی اللہ آپ کے ایسے تھوڑے سے وقت میں بھی برکت دیگا جو آپ نے منافقین کراچی کے خلاف سائبر جہاد کے لیے نکالا ہے۔ لیکن میں ایک مشورہ بھی دوں گا کہ عبداللہ اور دیگر بھٹکے ہوئے ضرور ہیں تاہم ہمارے اپنے بھائی ہیں جن کی ہدایت کے لیے اللہ سے دعا بھی کرنی چاہیے کہ یہ الطاف حسین کے سحر سے نکل آئیں۔

  8. جزاک اللہ وقار بھائی اوریا مقبول صاحب کا یہ کالم میری نظر سے نہیں گزرا تھا۔ بہت ہی شاندار آرٹیکل ہے۔ میرے ایک صحافی دوست نے چند دن پہلے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم کی میڈیا کے حوالے سے کمیٹی دو مختلف دانشوروں اور کالم کاروں سے ملاقاتوں پر مامور ہے نے حسن نثار والا فارمولا ایک لکھاری پر اپلائی کیا تو اس کو منہ کی کھانی پڑی کیوں کہ ان کو یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ کالم کار خلاف توقع ایم کیو ایم کے لفافے سے انکار کردیں گے۔ ان بے چاروں کا بھی قصور نہیں تھا یہ ہر کسی کو حسن نثار سمجھے تھے۔ میرا خیال ہے کہ وہ کالم کار اوریا مقبول جان صاحب ہوں گے۔ ویسے ایک دو اور بھی کالم کار ہیں جو بکنے والے نہیں ہیں ۔

  9. look who is talking:D
    یہ گوئبلز والی بات کیا اپنے اوپر رکھ کر فرمارہے ہیں آپ حضراتD:
    دلائل تو آپکے پاس بھی کوئی نہیں ہیں اب ایسے ہی ہواؤں میں تیر چلانے کو آپ دلائل کہیں تو الگ بات ہے:)

تبصرہ کریں