Articles

قبائلی زندہ باد: عالمی دہشت گرد امریکا کا ڈرون طیارہ مار گرایا

In پاکستان, دہشت گردی on جنوری 25, 2010 by ابو سعد Tagged:

اے میرے غیر ت مند قبائلی تجھے سلام۔ تم نے وہ کام کردیا جوعوام کے تنخواہ داروں کو کرنا چاہیے تھا۔ وہ ہاتھ جو کبھی پاکستان فوج کو سلیوٹ کرنے کے لیے ماتھے تک جاتے تھے آج تمہارے لیے اُٹھ رہے ہیں۔ ایک ایسی وقت میں جب قوم سے ٹیکسوں کی صورت میں لیے جانے والے خون پسینہ کی کمائی کا بڑا حصہ خرچ کرنے والی فوج ڈرون گرانے کی مشقوں میں مصروف ہے تو تم نے غیرت کا شاندار عملی مظاہرہ کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ تمہیں شکست دینا اس لیے ناممکن ہے کیوں کہ تمہارے ہاتھ بندوق اٹھانے کے لیے تمہارے رگوں میں دوڑنے والی غیرت مند قبائلی خون کے سوا کسی چیز کا مختاج نہیں۔ لڑا تمہارا پیشہ نہیں۔ تم تنخواہ دار ہوں اور نہ کرائے کے سپاہی۔ ایک دفعہ پھر تمہیں سلام

رکیے ! پا ک فوج کے سپاہیوں خدا را اپنی قوم کے خلاف لڑنا چھوڑ دو۔ دشمن کو پہچانو! پوری قوم تمہارے ساتھ ہوگی۔ محب وطن قبائلیوں کے خلاف آپریشن بند کردو۔ اگر تم اس ملک کی فوج ہو، اگر تم امریکا کی فوج نہیں ہو ‘ اگر تم سیاسی قیادت کی طرح امریکا سے این او سی نہیں لے کر آتے تو پھر ثابت کرو۔ امریکا کے پٹھو حکمرانوں کو گھر کا راستہ ہم عوام دکھائیں گے۔

8 Responses to “قبائلی زندہ باد: عالمی دہشت گرد امریکا کا ڈرون طیارہ مار گرایا”

  1. لیکن جناب، بہت سے صاحبان کو یہ سب ناگوار گزرا ہو گا۔۔۔۔

  2. فوج اور بیوروکریسی ایک بھرا ہوا پستول پوتے ہیں جس کے ہاتھ میں ہوتے ہیں اسی کا حکم مانتے ہیں ۔ پستول کا کام چلنا ہوتا ہے اگر نہ چلے تو الزام دیں ۔

  3. اس ڈرون کو گرانے میں ضرور القاعدہ کا ہاتھ ہوگا :mrgreen:

  4. ریاض صاحب کاش ایسا ہوتا۔ فوج کیری لوگر بل ہر ردعمل ظاہر کرسکتی ہے اور اپنے لوگوں کے خلاف لڑنے سے انکار نہیں کرسکتی؟ فوج نے اتحادیوں کو جو بیان دیا ہے اس کو لوگ اچھا خیال کرتے ہیں ۔ میرا ماننا ہے کہ جب فوج زمینوں ‘ مرعات اور اقتدار پر قبضہ کے لیے پستول چلانے والوں کی حکم عدولی کرسکتی ہے تو ایک جائز مسئلے پر کیو ں نہیں۔ اور ہاں میں تو دعا کرتا ہوں کہ اللہ کرے یہ ڈرون قبائلی نہیں ہماری فوج ہی مار رہی ہوں۔ اگر ایسا ہے تو یہ اور زیادہ خوشی کی بات ہے۔ جو سلیوٹ فوج کو ہوتے تھے وہ کسی وجہ سے اور اب اس پر تنقید کی بھی ایک وجہ ہے۔ اللہ کرے ہماری فوج سلیوٹ کرنے کی قابل ہوجائے۔ بری ہے لیکن ہےتو ہماری ہی فوج نا

  5. جی ہاں رد عمل ظاہر کر کے محض چند روز بعد اپنے جی ایچ کیو پر حملہ کروا کر ساری دنیا اور اپنے لوگوں کی تنقید اور جگ ہنسائی کا نشانہ بن گئی محترم اسے یہ پیغام دیا گیا تھا کہ یہ ہمارے لوگ ہیں جب چاہیں جہاں چاہیں چلا سکتے ہیں ۔ آپ پشاور کے قریب کے ہیں تو پشاور کے لوگ مزاحیہ طور پر کہتے ہیں کہ پشاور میں سب سے محفوظ جگہ امریکی سفارتخانہ ہے ۔ جبکہ چند سو میٹر دور اسی سڑک پر آئی ایس آی کا ہیڈ کوارٹر بمارے ہمارے اپنوں کی زد سے نہں بچ سکا ۔ اس آشوب چشم کا بھی کوئی عللاج ہے کہ نہیں ۔
    افغان طالبان اتنے سمجھ دار ہیں کہ وہ انہوں نے پاک فوج کے خلاف کبھی بیان بازی نہیں کی اس کی وجہ محض اسلامی اخوت کا رشتہ نہیں بلکہ ٹھوس وجوہات ہیں
    رہی بات حکم عدولی کی تو آپ گاوِں کے رہنے والے ہیں اکیلے اور کمزور ہین تو آپ کسی ملک یا سردار کے خلاف لڑنے کے لئے محض ایک پستول لے کر میدان میں نہیں آجاتے جس کی مار گرانے کی حد چند میٹر ہوتی ہے ۔ ملک کا آدمی کئی سو میٹر دور اپنی نئی جدید رائفل سے آپ کو ڈھیر کر دیتا ہے ۔ بلکہ آپ ملک کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ ایک امن پسند باسی ہیں ۔ اور پھر اسی طرح کے ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ملک کو فضول لڑائیوں میں دوسروں سے الجھائیں گے ۔ ملک کے دوستوں کو اس سے دفع دور کرنے کی کوشش کریں گے اس کے خاص آدمیوں سے دوستی گانٹھیں گے اس کی ہر کوشش کو دوست بن کر ناکام بنائیں گے اور ایک دن آئے گا کہ ملک کمزور ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہو گا تعجب جس بات کو افغان طالبان جیسے کم پڑھے لکھے لوگ سمجھ سکتے ہیں وہ پڑھے لکھے لوگوں کی سمجھ میں کیوں نہیں آتا ۔

  6. […] کا مظاہرہ کررہی تھی قبائلیوں نے اس کا عملی مظاہرہ کرکے امریکی ڈرون مارگرایا۔ کہا جاتا ہے کہ فوج نے پیغام دے دیا کہ وہ تو ڈرون گراسکتی […]

تبصرہ کریں